PP Party Keliye Achaanak Badi Khabar Aa Gayi
Posted By: Akbar on 16-04-2019 | 19:07:19Category: Political Videos, Newsپیپلز پارٹی والو ں کیلئے اچانک بڑی خبر آگئی فر یا ل تا لپور نے گر فتاری کے ڈر سے ایسا کام کر ڈالا کہ کو ئی سو چ بھی نہیں سکتا
نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں فریال تالپور کو کل طلب کرلیا تاہم پی پی رہنما نے گرفتاری سے بچنے کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کرلی۔قومی احتساب بیورو (نیب)راولپنڈی نے کل آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو دن گیارہ بجے جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں طلب کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ فریال تالپور نیب کی جے
آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گی۔ دوسری جانب فریال تالپور نے نیب میں گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر ضمانت قبل از گرفتاری کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔فریال تالپور کی جانب سے دائر درخواست میں چیئرمین نیب کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ نیب نے کل طلب کیا ہے، خدشہ ہے گرفتاری نہ ہوجائے لہٰذا عبوری ضمانت دی جائے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بنچ نے فریال تالپور کی درخواست پر سماعت کی۔دورانِ سماعت جسٹس عامر فاروق نے فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک سے استفسار کیا کہ کیا یہ کوئی مختلف انکوائری ہے؟ اس پر فاروق نائیک نے بتایا کہ جی یہ الگ معاملہ ہے۔عدالت نے 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض 29 اپریل تک فریال تالپور کی عبوری ضمانت منظور کرلی،واضح رہے کہ فریال تالپور نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں 29 اپریل تک عبوری ضمانت کررکھی ہے۔

Israel will no longer bomb Lebanon. US President
Hajj flights officially begin in Pakistan, first Hajj flight departs from Karachi with 160 pilgrims
Tremors of a 5.5 magnitude earthquake jolted Islamabad, Rawalpindi, Peshawar and other areas
A special meeting was chaired by Pakistan Muslim League-Nawaz President Muhammad Nawaz Sharif and Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif.
Former US Vice President Kamala Harris makes strong statement on Trump's war decision
Foreign delegations likely to arrive in Islamabad today for second round of US-Iran peace talks












