Maaroof Indian Actress Ki Laash Hotel Ke Room Mein
Posted By: Abid on 18-04-2019 | 18:54:37Category: Political Videos, Newsافسوسناک خبر: معروف بھارتی اداکارہ کی ہوٹل کے کمرے سے لاش برآمد،شوبز انڈسٹری میں ہلچل مچ گئی
ممبئی (ویب ڈیسک ) بھارتی اداکارہ پائل چکرابرتی کی لاش گزشتہ روز ہوٹل کے کمرے سے برآمد ہوئی ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بنگالی فلم اور ٹی وی کی مقامی اداکارہ پائل چکرابرتی گزشتہ روز مغربی بنگال میں سلی گری کے قریب ایک ہوٹل کے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں ۔
پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں اداکارہ کی موت کو خود کشی قرار دیا ہے ۔ اداکارہ پائل کا تعلق جنوبی کولکتہ سے تھا ، وہ دو روز قبل سلی گری چرچ روڈ کے قریب ایک ہوٹل میں ٹھہری تھیں ۔ہوٹل انتظامیہ کے مطابق اداکارہ کا شام تک کمرے کا دروازہ نہیں کھلا تو ہوٹل اسٹاف کو تشویش ہوئی ، انہوں نے دروازہ چیک کیا تو وہ اندر سے بند تھا ۔ بعد ازاں جب ہوٹل کے کمرے کا دروازہ کھولا گیا تو اداکارہ کی لاش اندر سے برآمد ہوئی ۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد اداکارہ کی موت کو خودکشی قراردیا ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے ۔ دوسری جانب اداکارہ پائل کے والد کا کہنا ہے کہ کچھ عرصے قبل ہی پائل کی اس کے شوہر سے علیحدگی ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ ذہنی طور پر پریشان رہنے لگی تھی ، اداکارہ کا ایک بیٹا بھی ہے ۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں اداکارہ کی موت کو خود کشی قرار دیا ہے ۔ اداکارہ پائل کا تعلق جنوبی کولکتہ سے تھا ، وہ دو روز قبل سلی گری چرچ روڈ کے قریب ایک ہوٹل میں ٹھہری تھیں ۔ہوٹل انتظامیہ کے مطابق اداکارہ کا شام تک کمرے کا دروازہ نہیں کھلا تو ہوٹل اسٹاف کو تشویش ہوئی ، انہوں نے دروازہ چیک کیا تو وہ اندر سے بند تھا ۔ بعد ازاں جب ہوٹل کے کمرے کا دروازہ کھولا گیا تو اداکارہ کی لاش اندر سے برآمد ہوئی ۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد اداکارہ کی موت کو خودکشی قراردیا ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے ۔ دوسری جانب اداکارہ پائل کے والد کا کہنا ہے کہ کچھ عرصے قبل ہی پائل کی اس کے شوہر سے علیحدگی ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ ذہنی طور پر پریشان رہنے لگی تھی ، اداکارہ کا ایک بیٹا بھی ہے ۔

Israel will no longer bomb Lebanon. US President
Hajj flights officially begin in Pakistan, first Hajj flight departs from Karachi with 160 pilgrims
Tremors of a 5.5 magnitude earthquake jolted Islamabad, Rawalpindi, Peshawar and other areas
A special meeting was chaired by Pakistan Muslim League-Nawaz President Muhammad Nawaz Sharif and Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif.
Former US Vice President Kamala Harris makes strong statement on Trump's war decision
Foreign delegations likely to arrive in Islamabad today for second round of US-Iran peace talks












