Theater Par Kaam Kar Ke Tv Aur Films Mein Aane Waale
Posted By: Akbar on 22-04-2019 | 19:49:24Category: Political Videos, Newsتھیٹرپر کام کر کے فلم اور ٹی وی پر آنیوالے اداکاروں نے کامیابیاں سمیٹی ہیں : فیروزہ علی
لاہور( این این آئی)اداکارہ فیروزہ علی نے کہا ہے کہ جس بھی اداکار نے تھیٹر پرکام کیا اسے فلم اور ٹی وی پر کامیابیاں ملی ہیں ، تھیٹر پر کام کرنے کی وجہ سے خود اعتمادی کے ساتھ کیمرے کا سامنا کرتی ہوں جس سے میری اداکاری میں بھی نکھار آیا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ جب شروع شروع میں کیمرے کا سامنا کیا تو گھبراہٹ کا شکار ہو جاتی تھی۔ جس کی وجہ سے اپنے کردار پر توجہ نہیں دے پاتی تھی ۔ اسٹیج پر کام کرنے کی وجہ سے میرے اندر اعتماد آیا ہے اور اب میں بلا جھجھک کیمرے کا سامنا کرتی ہوں اور اپنے کردار کو حقیقت کا رنگ دیتی ہوں۔ فیروزہ علی نے بتایا کہ اس وقت دو پشتو فلموں میں کام کر رہی ہوں جو عید الفطر پر ریلیز ہوں گی اور دونوں فلموں سے بھرپور امیدیں وابستہ کئے ہوئے ہوں۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












