Indian Actor Ki Entry Siasat Mein BJP
Posted By: Ahmed on 23-04-2019 | 19:02:27Category: Political Videos, Newsبھارتی اداکار سنی دیول کی سیاست میں انٹری ،بی جے پی کوپیارے ہوگئے،مودی بارے دھماکے داراعلان
ممبئی (ویب ڈیسک )بھارت میں عام انتخابات کے دوران بہت سی نامور بولی وڈ شخصیات اپنے فلمی کیریئر کے ساتھ ساتھ سیاست میں شمولیت اختیار کررہی ہیں، ایسی ہی شخصیات کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے اداکار سنی دیول بھی بھارتیہ جنتا پارٹی (پی جے پی) کا حصہ بن گئے۔سنی دیول نے نئی دہلی میں وزیر دفاع نرملا سیتا رمن اور ریلوے کے وزیر پیوش
گوئل کی موجودگی میں بی جے پی کی رکنیت حاصل کی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی جے پی میں رکنیت اختیار کرنے کے بعد اداکار کا کہنا تھا کہ بھارت کو نریندر مودی کو دوبارہ وزیر اعظم بنانے کی ضرورت ہے۔سنی دیول نے کہا کہ ’جس طرح میرے والد اٹل جی کے ساتھ جڑے رہے اس ہی طرح میں بھی مودی جی کا ساتھ دینے آیا ہوں‘۔اداکار کا کہنا تھا کہ ’میں بی جے پی کے لیے جو بھی کرسکتا ہوں کروں گا، میں بولوں گا نہیں اپنے کام سے کرکے دکھاؤں گا‘۔اس موقع پر نرملا سیتا رمنا کا کہنا تھا کہ ’سنی دیول کا پی جے پی میں شمولیت اختیار کرنا مجھے ان کی فلم بارڈر کی یاد دلاتا ہے، بارڈر جیسی فلم سے ہی اندازہ ہوتا ہے کہ سنی دیول حب الوطنی کو کتنا سمجھتے ہیں، مجھے بےحد خوشی ہورہی ہے کہ سنی دیول جیسے اداکار بی جے پی کا حصہ بنے‘۔یاد رہے کہ سنی دیول کے والد اداکار دھرمیندر اور والدہ ہیمامالنی دونوں ہی بی جے پی کا حصہ رہے ہیں۔رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ امکان ہے کہ سنی دیول پنجاب کے ضلع گروداس پور کی سیٹ سے الیکشن لڑیں۔ضلع گروداس پور سے ماضی میں اداکار ونود کھنہ بھی بی جے پی سے ممبر پارلیمنٹ رہ چکے ہیں۔خیال رہے کہ چند روز قبل اداکارہ ارمیلا ماٹونڈکر نے انڈین نیشنل کانگریس (آئی این سی)

Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
PPP walks out of budget session, decides to boycott
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development












