Hamesha Sooraj Nahi Chamkta Kabhi Barish Bhi Hoti Hai
Posted By: Ahmed on 24-04-2019 | 19:09:12Category: Political Videos, Newsہمیشہ سورج نہیں چمکتا، کبھی بارش بھی ہوتی ہے : عالیہ بھٹ
ممبئی(این این اائی)بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے فلم کلنک سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضروری نہیں کہ ہمیشہ سورج ہی چمکے، کبھی کبھی بارش بھی ہوتی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ عالیہ بھٹ نے ممبئی میں گزشتہ روز ہونے والے ’کرٹکس چوائس فلم ایوارڈز‘ کے موقعے پر اپنی فلم کلنک کی باکس آفس پر ناکامی کے حوالے سے بات کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس انڈسٹری میں ہر کوئی اپنی بہترین کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کرتا ہے اور ہم وہ ہی کرتے ہیں جس کی خواہش کرتے ہیں، کبھی محنت رنگ لے آتی ہے اور کبھی نہیں۔عالیہ نے کہا کہ ہمیں ناکامیوں سے سیکھنا چاہیے اور بکھرے ٹکڑوں کو اْٹھا کر آگے بڑھنا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ضروری نہیں ہمیشہ سورج ہی چمکے، کبھی کبھی بارش بھی ہوتی ہے۔ بس یہ ہم سب کے لیے ایک سبق ہے۔واضح رہے کہ فلم کلنک کی پروموشن کے دوران اس کی جس قدرتعریف کی گئی تھی، اْس حوالے سے یہ ناظرین کی توقعات پر پوری اْترنے میں ناکام رہی۔چند روز قبل ریلیز کی گئی یہ فلم پہلے 5دنوں میں صرف 66 کروڑ کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی ہے جبکہ اس فلم نے ریلیز کے پہلے روز 21 کروڑ بھارتی روپے کمائے تھے، بزنس میں کمیکی وجہ اس پر منفی تبصرے کیے جارہے ہیں۔اداکارہ عالیہ بھٹ نے فلم کلنک میں ’روپ‘ نامی لڑکی کا مرکزی کردار ادا کیا ہے، فلم کے دیگر مرکزی کرداروں میں بالی ووڈ کے مشہور اداکار ورن دھوان، سوناکشی سنہا، ادتیہ رائے کپور، مادھوری ڈکشٹ اور سنجے دت جیسے بڑے نام شامل ہیں۔

Gold price increases by Rs 1,500 per tola
Pakistan decides to buy advanced stealth fighter jets J-35
Holding the Pakistan-India match in the T20 World Cup saved the ICC $174 million.
Nepal seek to turn promise into points
India wait on Abhishek Sharma's recovery; Bumrah bowls again
RR likely to remain in Jaipur, subject to conditions










