Bharat Mein Intakhabaat Aamir Khan Aur Madhuri Dixit
Posted By: Akbar on 29-04-2019 | 18:44:24Category: Political Videos, Newsبھا رت میں انتخا با ت ۔۔۔ عا مر خان اور ما دھو ری نے کسے ووٹ ڈالا ۔۔۔؟ مدا ح بھی دیکھتے رہ گئے
بھارت کے لوک سبھا (ایوان زیریں) کے 17 ویں انتخابات کے چوتھے مرحلے کے لیے 29 اپریل کو ووٹنگ ہوئی۔انتخابات کے چوتھے مرحلے میں بھارت کے 12 کروڑ سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے اور ملک بھر کی 72 نشستوں سے ارکان کا انتخاب کیا جائے گا۔چوتھے مرحلے کے لیے ریاست بہار کی 5 نشستوں، مہاراسٹرا کی 17
نشستوں، راجستھان کی 13 نشستوں، اترپردیش کی 13 نشستوں، اڈیسہ کی 6 نشستوں، مدھیا پردیش کی 6 نشستوں، مغربی بنگال کی 8، جھارکھنڈ کی 3 اور بھارت کے زیر تسلط کشمیر کی ایک نشست سے ارکان کا انتخاب ہوگا۔29 اپریل کو ریاست مہارا شٹر کے دارالحکومت ممبئی کی بھی متعدد نشستوں پر ووٹنگ ہوئی اور اس شہر میں ارب پتی افراد اور بولی وڈ اسٹارز کے ووٹ بھی رجسٹرڈ ہیں، جنہوں نے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد عوام کو بھی اپنا حق رائی استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔گزشتہ برس دسمبر میں امریکی گلوکار نک جونس سے شادی کے بندھن میں بندھ جانے کے بعد امریکا منتقل ہونے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھی ممبئی میں ووٹ کاسٹ کیا اور اپنے مداحوں کو لازمی ووٹ ڈالنے کا مشورہ دیا۔پریانکا چوپڑا نے والد کے ہمراہ ممبئی کے علاقے ورسووا میں ووٹ کاسٹ کیا اور بعد ازاں انہوں نے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بھی پولنگ اسٹیشن آنے کا مشورہ دیا۔دھک دھک گرل مادھوری ڈکشٹ بھی ووٹ کاسٹ کرنے پہنچیں اور مداحوں کو مشورہ دیا کہ وہ ملک کے لیے ووٹ کاسٹ کرنے نکلیں۔بولی وڈ مسٹر
پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنی اہلیہ فلم ساز کرن راؤ کے ہمراہ ووٹ کاسٹ کیا اور انہوں نے ووٹنگ کے دن کو بھارتیوں کے لیے سب سے اہم دن قرار دیا۔

Israel will no longer bomb Lebanon. US President
Hajj flights officially begin in Pakistan, first Hajj flight departs from Karachi with 160 pilgrims
Tremors of a 5.5 magnitude earthquake jolted Islamabad, Rawalpindi, Peshawar and other areas
A special meeting was chaired by Pakistan Muslim League-Nawaz President Muhammad Nawaz Sharif and Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif.
Former US Vice President Kamala Harris makes strong statement on Trump's war decision
Foreign delegations likely to arrive in Islamabad today for second round of US-Iran peace talks












