Schools Mein Bachhon Ki Pitaai
Posted By: Abid on 30-04-2019 | 19:06:03Category: Political Videos, Newsسکولوں میں بچوں کی پٹائی کرنے والے اُستاتذہ کی اب خیر نہیں۔۔۔ حکومت کا سکولوں میں بچوں کی پٹائی کیخلاف سخت فیصلہ
اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) حکومت نے سکولوں میں بچوں کی پٹائی کیخلاف بل لانے کا فیصلہ کرلیا، وفاقی معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سکولوں میں بچوں کو مارنے پر استاد کیخلاف کریمنل کیس درج ہوگا،سب جانتے ہیں جو سکولوں میں پڑھ چکے، استاد کا ایک تھپڑ ہی اس عمر میں کان کے پردے پھاڑ دیا کرتا تھا۔ انہوں نے وفاقی
کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ کابینہ اجلاس کا 13نکاتی ایجنڈا تھا، کابینہ نے وزیراعظم کو کامیاب دورہ چین کی مبارکباد پیش کی۔فری ٹریڈ ایگریمنٹ ، ایم ایل ون ، زراعت، غربت کے خاتمے سمیت دیگر دوطرفہ معاہدے کیے گئے، کابینہ نے وزیراعظم کو مبارکباد دی ہے۔انہوں نے کہا کہ رمضان شریف میں وفاقی اداروں میں دفاترز کے اوقات کارصبح 10بجے سے شام 4بجے تک کردیا جائے۔تاکہ روزہ داروں کو آسانی بھی ہواور کام کی صلاحیت بھی متاثر نہ ہو۔فردوس عاشق اعوا ن نے کہا کہ بلدیاتی نظا م کے تحت نچلی سطح پر اختیارات کی منتقلی کرنے جا رہے ہیں، اس کے حوالے سے ساتھ بل کابینہ کے سامنے لائے گئے ہیں،لیگل جسٹس اتھارٹی کا قیام کیا جائے گا۔ہمارے معاشرے میں سب سے بڑا چیلنج خواتین کو وراثت میں حق دینے متعلق ہے، اس کیلئے بل لایا جا رہا ہے، بل سے خواتین کو وراثت میں حق ملنے کا تحفظ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا نظریہ ہے کہ لوگوں کو فوری سستا انصاف فراہم کرنا، کوڈ آف سول پروسیجرلا رہے ہیں، دیوانی مقدمات کو ڈیڑھ سے دو سال میں حل کرنے کیلئے قانونی سازی کی جائے گی۔

Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
PPP walks out of budget session, decides to boycott
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development












