Pakistani Actress Fatima Ali Jis Ke Marne Ke Baad
Posted By: Abid on 01-05-2019 | 18:39:29Category: Political Videos, Newsپاکستانی معروف شیف فاطمہ علی جس کے مرنے بعد کس اعزاز سے نواز دیا گیا
نیویارک (این این آئی)امریکا کے مشہور شو ٹاپ شیف میں شرکت سے شہرت حاصل کرنے والی پاکستانی نژاد فاطمہ علی کے لیے بعد از مرگ جیمز بیئرڈ ایوارڈ فاونڈیشن 2019 کے ایوارڈ کا اعلان کردیا گیا۔فاطمہ علی کو یہ اعزاز جیمز بیئرڈ فاؤنڈیشن جرنلزم ایوارڈ 2019 کے تحت ذاتی مضمون کی کیٹگری میں’’میں ایک شیف ہوں جسے کینسر ہے، میں اپنے پاس بچے ہوئے وقت میں یہ کررہی ہوں’’کے عنوان سے لکھے گئے مضمون پر دیا گیا ہے۔شیف فاطمہ علی نے اسی مضمون کا مختصرحصہ بون اپیٹائٹ میگزین کے لیے لکھا تھا۔انہوں نے اکتوبر 2018 میں میگزین کے لیے لکھے گئے مضمون میں بتایا تھا کہ ان کے پاس زندگی کا ایک برس باقی رہ گیا ہے اور وہ اس عرصے کو اپنی زندگی میں موجود افراد کے ساتھ گزارنا چاہتی ہیں اور دنیا بھر میں بہترین کھانے کا نمونہ پیش کرنا چاہتی ہیں۔29 سالہ فاطمہ علی نے دسمبر 2017 سے مارچ 2018 تک نشر ہونے والے امریکا کے مشہور شو ٹاپ شیف میں شرکت کی تھی اور انہیں بہت زیادہ شہرت بھی حاصل ہوئی تھی۔گزشتہ سال اکتوبر میں انہوں نے کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اس مرض کے باعث ان کے پاس زندگی کا صرف ایک سال باقی بچا ہے، حالانکہ اس سے پہلے ڈاکٹروں نے اگست میں انہیں کینسر فری قرار دیا تھا مگر وہ پھر لوٹ آیا۔ڈاکٹروں نے فاطمہ علی میں ہڈی کے کینسر کی ایک قسم ایوئنگ سارکوما کی تشخیص کی تھی۔فاطمہ علی رواں برس 25 جنوری کو طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں تھیں۔

Israel will no longer bomb Lebanon. US President
Hajj flights officially begin in Pakistan, first Hajj flight departs from Karachi with 160 pilgrims
Tremors of a 5.5 magnitude earthquake jolted Islamabad, Rawalpindi, Peshawar and other areas
A special meeting was chaired by Pakistan Muslim League-Nawaz President Muhammad Nawaz Sharif and Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif.
Former US Vice President Kamala Harris makes strong statement on Trump's war decision
Foreign delegations likely to arrive in Islamabad today for second round of US-Iran peace talks












