Baarishein (Rains) Abhi Hui Hi Kahan
Posted By: Akbar on 05-05-2019 | 18:30:33Category: Political Videos, Newsپھر سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کو تیار، گرمی کی شدت بڑھتے ہی ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری آگئی
لاہور (نیوزڈیسک) پھر سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کو تیار، گرمی کی شدت بڑھتے ہی ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری آگئی، محکمہ موسمیات نے ملک کے کئی علاقوں میں اتوار کے روز سے بارش کے نئے سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی کردی۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے بیشتر علاقوں خاص کر پنجاب اور سندھ میں مئی کے ماہ کا آغاز ہوتے ہی گرمی کی
شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ملک کے کئی شہروں خاص کر کراچی میں ہیٹ اسٹروک کی پیشن گوئی بھی کی گئی ہے۔ تاہم ملک میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری بھی سنا دی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نئے سلسلے کے آغاز کی نوید سنائی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں کہ رواں ہفتے کے آخری روز یعنی اتوار سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے۔ اتوار سے ملک کے کئی علاقوں میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہوگا۔ بارش کے اس سلسلے کے باعث گرمی کی شدت میں کسی حد تک کمی ہوگی۔ یہاں یہ بات واضح رہے کہ رواں برس توقع سے زائد بارشیں ہونے کے باعث ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت حد سے زیادہ نہیں بڑھی۔ جبکہ اب پھر سے ایسے ماہ میں بارشوں کے سلسلے کے آغاز کی نوید سنائی گئی ہے، جب بارشیں نہ ہونے کے برابر ہوتی ہیں۔

In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development
MQM Pakistan central leader Syed Mustafa Kamal announced the formation of a united healthcare committee.
Significant success in livestock sector, Russian vaccine supply restored
FBR proposes heavy fines for those not joining digital system












