Chaand Nazar Aate Hi Maryam Nawaz Ne Diya Message
Posted By: Ahmed on 06-05-2019 | 17:49:51Category: Political Videos, Newsرمضان المبارک کی آمد آمد، چاند نظر آتے ہی مریم نواز نے خصوصی پیغام جاری کر دیا
لاہور(نیوز ڈیسک ) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی اور پاکستان مسلم لیگ نواز شریف کی نائب صدر مریم نواز شریف نے رمضان المبارک کے آغاز پر اپنے ٹویٹر پیغام میں دعا کی ہے کہ اللہ رمضان کے اس مہینے میں ہماری کوششیں اور محنت قبول فرمائے اور اللہ نواز شریف کو لمبی زندگی، مکمل صحت اور عافیت عطا فرمائے اور مشکلات و
آزمائشوں کو اپنی رحمت میں بدل دے۔انہوں نے رمضان کے بابرکت مہینے میں پاکستان اور عوام کے لیے بھی دعا کی ہے کہ اللہ سب کی خیر کرے اور پاکستان کی بھی خیر کرے۔ یاد رہے کہ رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے بعد سوموار کے روز پاکستان میں پہلا روزہ ہو گااور سابق وزیراعظم نوز شریف کو ضمانت ختم ہونے پر دوبارہ جیل بھیج دیا جائے گا۔ نواز شریف کی سزا معطلی اور ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد ہونے کے بعد منگل کے روز نواز شریف گرفتاری دے دیں گے۔ مسلم لیگ ن نے لائحہ عمل بنایا ہے کہ نواز شریف کو جلوس کی شکل میں کوٹ لکھپت جیل لے جایا جائے گا جہاں وہ گرفتاری دیں گے۔ اس سے پہلے مریم نواز نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ اللہ رمضان کے اس مہینے میں ہماری کوششیں اور محنت قبول فرمائے اور پاکستان اور عوام کی خیر کرے۔ انہوں نے نوازشریف کے لیے بھی دعا کی کہ اللہ نواز شریف کو لمبی زندگی، مکمل صحت اور عافیت عطا فرمائے اور مشکلات و آزمائشوں کو اپنی رحمت میں بدل دے۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












