Younis Khan Ka Under 19 Team Ki Coaching Se Inkaar
Posted By: Akram on 06-05-2019 | 17:53:27Category: Political Videos, Newsیونس خان کا انڈر 19 ٹیم کی کوچنگ سے انکار
لاہور(نیوزڈیسک) پی سی بی نے یونس خان کے ساتھ معاملات طے نہ ہونے پر انڈر19 ٹیم کی کوچنگ کے لیے نئے امیدوار کی تلاش شروع کردی۔سابق کپتان یونس خان نے سوشل میڈیا پر قومی انڈر 19 کی کوچنگ سے انکار کی تصدیق کرتے ہوئے اس پوسٹ کو شیئر کیا ہے جس میں ان کی جانب سے انڈر 19 کی کوچنگ سے انکارکیا گیا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ
نے جونیئر سطح پر یونس خان کو کوچنگ کی پیشکش کی تھی۔ ذرائع کے مطابق یونس خان اوربورڈ کے درمیان کافی حد تک معاملات طے بھی پاگئے تھے لیکن سابق کپتان کوچنگ کے ساتھ جونیئر ٹیم کی سلیکشن کی سربراہی کے بھی خواہش مند تھے۔ ان کے مطالبات میں مرضی کا کوچنگ سٹاف رکھنے کے ساتھ سلیکٹرز بھی ان کی پسند کے شامل تھے۔ بورڈ اور یونس خان کے درمیان بعض معاملات پر اتفاق رائے ہو چکا تھا لیکن مالی معاملات سمیت چند دوسرے ایشوز پر فریقین کے اپنے موقف پر قائم رہنے کی وجہ سے مذاکرات کو حتمی شکل نہیں دی جاسکی۔ یونس خان کا موقف تھا کہ جس طرح بھارتی کرکٹ بورڈ راہول ڈریوڈ کو کوچنگ کے لیے بھاری معاوضہ اور مراعات دے رہا ہے، ان کے ساتھ بھی ایسا ہی سلوک کیا جائے۔ اس وقت انڈر19 ٹیم کے کوچ تیمور اعظم خان ہیں ، محتشم رشید اسسٹنٹ کوچ کی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں، بورڈ جونیئر ٹیم کے ساتھ مستقل کوچ کی تقرری کا خواہش مند ہے۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












