Khuda Haafiz... Javed Miandad Ke Baad Ek Aur...
Posted By: Ahmed on 06-05-2019 | 17:54:35Category: Political Videos, Newsخدا حافظ : جاوید میاں داد کے بعد ایک اور بڑے کھلاڑی نے بغاوت کر دی۔۔۔ شائقین کرکٹ کیلئے بڑا جھٹکا
کراچی (ویب ڈیسک) پی سی بی نے یونس خان کے ساتھ معاملات طے نہ ہونے پر انڈر19 ٹیم کی کوچنگ کے لیے نئے امیدوار کی تلاش شروع کر دی۔ سابق کپتان یونس خان نے سوشل میڈیا پر قومی انڈر 19 کی کوچنگ سے انکار کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے اکاونٹ سے اس پوسٹ کو شیئر کیا ہے جس میں ان کی جانب سے انڈر نائن ٹین کی
کوچنگ سے انکارکیا گیا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے جونیئر سطح پر یونس خان کو کوچنگ کی پیشکش کی تھی۔ ذرائع کےمطابق یونس خان اوربورڈ کے درمیان کافی حد تک معاملات طے بھی پاگئے تھے لیکن سابق کپتان کوچنگ کے ساتھ جونیئر ٹیم کی سلیکشن کی سربراہی کے بھی خواہش مند تھے۔ ان کے مطالبات میں مرضی کا کوچنگ اسٹاف رکھنے کے ساتھ سلیکٹرز بھی ان کی پسند کے شامل تھے۔ بورڈ اور یونس خان کے درمیان بعض معاملات پر اتفاق رائے ہو چکا تھا لیکن مالی معاملات سمیت چند دوسرے ایشوز پر فریقین کے اپنے موقف پر قائم رہنے کی وجہ سے مذاکرات کو حتمی شکل نہیں دی جاسکی۔ یونس خان کا موقف تھا کہ جس طرح بھارتی کرکٹ بورڈ راہول ڈریوڈ کو کوچنگ کے لیے بھاری معاوضہ اور مراعات دے رہا ہے، ان کے ساتھ بھی ایسا ہی سلوک کیا جائے۔ونس خان کا موقف تھا کہ جس طرح بھارتی کرکٹ بورڈ راہول ڈریوڈ کو کوچنگ کے لیے بھاری معاوضہ اور مراعات دے رہا ہے، ان کے ساتھ بھی ایسا ہی سلوک کیا جائے اس وقت انڈر نائن ٹیم کے کوچ تیمور اعظم خان ہیں ، محتشم رشید اسسٹنٹ کوچ کی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں، بورڈ جونیئر ٹیم کے
ساتھ مستقل کوچ کی تقرری کا خواہش مند ہے۔

Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
PPP walks out of budget session, decides to boycott
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development












