PIA...Insani Hamdardi Ki Misaal Qaaim Kar Di
Posted By: Ahmed on 07-05-2019 | 12:01:52Category: Political Videos, Newsپی آئی اے کے کپتان نے انسانی ہمدردی کی بہترین مثال قائم کردی
کراچی (نیوزڈیسک) قومی ایئرلائن کے کپتان نے انسانی ہمدردی کی اعلی مثال قائم کردی، مسافر کی والدہ کے انتقال کی خبر سن کر طیارے کو ٹیک آف پوائنٹ سے واپس لے آیا۔ تفصیلات کے مطابق باکمال لوگوں کی لاجواب مثال کے مصداق پی آئی اے کے کپتان نے انسانی ہمدردی کی بہترین مثال قائم کردی، اسلام آباد سے جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز
پی کی741پر سفر کرنے والے مسافر کو اس کی والدہ کے انتقال کی خبر ملی۔ مسافر والدہ کے انتقال کی خبر سن کر دھاڑیں مار مار کر رونے لگا، طیارہ اپنی منزل کی جانب جانے کیلئے ٹیک آف کرنے ہی والا تھا کہ اس دوران کپتان کو فضائی میزبان نے بتایا کہ مسافر کی والدہ کا انتقال ہوگیا ہے ۔جس پر کپتان انسانی ہمدردی کے تحت طیارے کو ٹیک آف پوائنٹ سے واپس لے آیا، مسافر فیصل آباد کا رہائشی تھا اسے آف لوڈ کردیا گیا، مسافر کے آف لوڈ ہونے کے بعد طیارے کو جدہ روانہ کردیا گیا۔

Gold price increases by Rs 1,500 per tola
Pakistan decides to buy advanced stealth fighter jets J-35
Holding the Pakistan-India match in the T20 World Cup saved the ICC $174 million.
Nepal seek to turn promise into points
India wait on Abhishek Sharma's recovery; Bumrah bowls again
RR likely to remain in Jaipur, subject to conditions










