School Ka Karobaar Nahi Chal Raha Toh...
Posted By: Abid on 07-05-2019 | 18:16:11Category: Political Videos, Newsنجی اسکولز کا کاروبار نہیں چل رہا تو کوئی اور بزنس کر لیں، چیف جسٹس
اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ فیس میں غیر معمولی اضافے کے لیے اسکولز تین سال انتظار کریں اور ان کا کاروبار نہیں چل رہا تو کوئی اور بزنس کر لیں۔ سپریم کورٹ میں اسکول فیس میں اضافے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیے کہ نجی اسکولوں میں آئے روز فنکشن ہوتے ہیں، بچے
ان فنکشنز پر کبھی کیک تو کبھی دودھ لیکر جاتے ہیں، منگوائی گئی اشیاء ٹیچرز گھر لے جاتی ہیں، آج تک بچوں کو وہ اشیاء واپس نہیں ملیں جو ان سے منگوائی گئی ہوں۔ بچوں کے والدین نے روسٹر پر آکر کہا کہ نجی اسکولز میں ڈسپلن نہ ہونے کی وجہ سے بچے منشیات کے عادی ہو رہے ہیں اور ان اسکولز میں مغربی طرز زندگی کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے یہاں تک کہ ہیلووین پارٹیز بھی ہوتی ہیں۔ چیف جسٹس نے والدین سے کہا کہ آپ کو ماحول پسند نہیں تو بچوں کا اسکول بدل لیں، کسی نے زبردستی تو نجی اسکول میں پڑھانے کا نہیں کہا، آپ کو ہیلووین ، ویلنٹائن پارٹی اور کنسرٹ نہیں پسند تو اسکول چھڑوا دیں، عدالت نے اسکولز کے نظام کو نہیں بلکہ قانون کو دیکھنا ہے۔ والدین نے کہا کہ فیس میں سالانہ پانچ فیصد اضافہ مناسب ہے، اس سے زیادہ اضافہ نہیں ہونا چاہیے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ والدین سمیت سب کے مفاد کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کرینگے۔ چیف جسٹس نے اسکولز کے وکیل سے پوچھا کہ کیا ہیلووین پارٹی کیلئے بھی فیس سے الگ پیسے لئے جاتے ہیں؟۔ تو وکیل نے جواب دیا کہ ٹیوشن فیس کے ساتھ فیس اسٹرکچر میں سب کچھ شامل ہوتا ہے۔ چیف جسٹس نے
کہا کہ بنیادی حقوق واپس نہیں بلکہ ریگولیٹ کیے جا سکتے ہیں، تعلیم فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، نجی اسکولز کو ریگولیٹ کرنا بھی ریاست کا کام ہے، اسکولز کو سالانہ پانچ فیصد سے زیادہ اضافہ چاہیے تو اپنا لائسنس سرنڈر کردے، نجی اسکولز کا کاروبار نہیں چل رہا تو چھوڑ کر اور بزنس کر لیں، ان اسکولوں میں جو ہوتا ہے سب معلوم ہے، یونیفارمز کتابوں پر الگ سے کمائی کی جاتی ہے، ان اسکولز کے نفع اربوں میں ہیں، نقصان اگر ہو بھی تو صرف نفع میں ہوتا ہے، فیس میں غیر معمولی اضافے کے لیے اسکولز تین سال انتظار کریں۔

Israel will no longer bomb Lebanon. US President
Hajj flights officially begin in Pakistan, first Hajj flight departs from Karachi with 160 pilgrims
Tremors of a 5.5 magnitude earthquake jolted Islamabad, Rawalpindi, Peshawar and other areas
A special meeting was chaired by Pakistan Muslim League-Nawaz President Muhammad Nawaz Sharif and Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif.
Foreign delegations likely to arrive in Islamabad today for second round of US-Iran peace talks
Former US Vice President Kamala Harris makes strong statement on Trump's war decision












