Breaking News - Hakoomat Kisi Bhi Waqt Gir Sakti Hai
Posted By: Abid on 14-05-2019 | 18:20:41Category: Political Videos, Newsکاؤنٹ ڈاؤن شروع،حکومت کسی بھی وقت گر سکتی ہے،ن لیگ نے دھماکہ خیز اعلان کردیا
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما مشاہداللہ نے کہا کہ موجودہ حکومت تو صالحین کی ہے لیکن اس میں بھی منی لانڈرنگ ہو رہی ہے۔ایک انٹرویو میں (ن)لیگی رہنما نے انکشاف کیا کہ موجودہ حکومت کے کچھ اعلیٰ عہدیداران منی لانڈرنگ کر رہے ہیں،پاکستان سے پیسہ دبئی اور وہاں سے امریکہ منتقل کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ 9 ماہ میں منی
لانڈرنگ ہوئی ہے، پاکستان سے پیسہ دبئی گیا اور وہاں سے امریکہ منتقل ہوا ہے۔ عمران خان کے سامنے کچھ چیزیں پیش ہوئی ہیں اور لگتا ہے کہ کچھ لوگوں کو اسی بنیاد پر فارغ کیا گیا ہے۔رہنما مسلم لیگ(ن) مشاہد اللہ خان نے کہا کہ جب ہم نے سب کچھ مصنوعی طریقے سے کنٹرول کر رکھا تھا تو اس وقت کی اپوزیشن کیوں نہیں بولی اگر ہم نے کیا تھا تو یہ بھی کر کے دکھا دیں۔ مشاہد اللہ خان نے کہا کہ عوام ہمارے دور میں زیادہ خوش تھے یا اب خوش ہیں، اب تو صالحین کی حکومت ہے۔مشاہداللہ خان نے کہا کہ عوام عید کے بعد ان سے پوچھیں گے کہ یہ ہو کیا رہا ہے یہ کٹھ پتلی حکومت ہے کسی بھی وقت گر سکتی ہے۔ اس ملک کی جمہوریت گھٹنوں کے بل ہے حکومت کے پاس اکثریت نہ ہو تو اعتماد کھو دیتی ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان ایک وعدے پر پوار اترا ہے کہ میں ان کو رلاؤں گے اور عید کے بعد عوام کی مزید چیخیں نکلیں گی۔انہوں نے کہا کہ، شہبازشریف کتنی بار واپس آئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جو لوگ واپس نہیں آرہے اچھا کر رہے ہیں کیوں کہ وہ ان پر جھوٹے کیسز بنائے گئے ہیں۔موجودہ حکومت بچوں کی ہے یہ چاہتے ہیں کہ گالی دے کر حمایت حاصل کی جائے ایسا نہیں ہوتا۔ جو بھی قانون سازی ہورہی اس میں اپوزیشن کا ہاتھ زیادہ ہے حکومت نہیں چاہتی کہ قانون سازی ہو۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












