Shahbaz Shrif Ne Imran Khan Par Bada Ilzaam Lagaa Diya
Posted By: Akbar on 15-05-2019 | 18:35:36Category: Political Videos, Newsمیں نے سیاسی پناہ کی درخواست دی ہے تو ثبوت سامنے لایا جائے، شہباز شریف نے واپسی کا فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعظم عمران خان پر بڑا الزام لگا دیا
ندن (آن لائن)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ میری سیاسی پناہ سے متعلق خبریں جھوٹ پر مبنی ہیں اور وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے پھیلائی جارہی ہیں، اگر میں نے سیاسی پناہ کی درخواست دی ہے تو ثبوت سامنے لایا جائے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ غلط بیانی اور دروغ گوئی کی بھی کوئی حد ہوتی ہے دراصل سیلیکٹڈ وزیر اعظم عمران خان دن رات جھوٹ بولتے ہیں اور غلط خبریں پھیلانے میں قوم کا وقت ضائع کررہے ہیں اگر میں نے سیاسی پناہ کی درخواست کی ہے تو ثبوت قوم کے سامنے لائے جائیں جھوٹ بول کر قوم کو دھوکا دینے کا حساب قوم ضرور لے گی۔ میں لندن میں اپنے طبی معائنے اور پوتی کی خیریت دریافت کرنے آیا ہوں۔ میرے کچھ طبی معائنے ابھی رہتے ہیں امید ہے کہ بجٹ اجلاس سے پہلے وطن لوٹ آؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے تو جنرل پرویز مشرف کے دور کی چیرہ دستیاں برداشت کی ہیں۔

Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
PPP walks out of budget session, decides to boycott
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?












