Mazdoor Aur Redhi Waale Ke Baad
Posted By: Abid on 16-05-2019 | 18:59:02Category: Political Videos, Newsمزدور اور ریڑھی والے کے بعد اب رمضان شوگر مل کے چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں بھی اربوں روپے کی منتقلی کا انکشاف
لاہور: مزدور اور ریڑھی والے کے بعد اب رمضان شوگر مل کے چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں بھی اربوں روپے کی منتقلی کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق منی لانڈرنگ کے لیے رمضان شوگر مل کے چپڑاسی ملک مقصود کے اکاؤنٹ میں 3ارب 30کروڑ روپے منتقل کیے گئے۔ اس سے پہلے بھی شریف فیملی کی منی لانڈرنگ کے حوالے سے کئی شواہد ملے ہیں اور نیب ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف خاندان کے دیرینہ ملازم فضل داد اؤعباسی نے تفتیش کے دوران بہت سے انکشافات کیے ہیں اور اسی نے رمضان شوگر مل کے چپڑاسی ملک مقصودکے بارے میں بتایا کہ وہ مل کا چپڑاسی ہے اور اس کے اکاؤنٹ سے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملک مقصود ایک کرائے کے گھر میں رہتا تھا لیکن اب وہ ملک سے باہر فرار ہو چکا ہے۔
یاد رہے کہ شریف خاندان کے افراد کے خلاف کرپشن اور منی لانڈرنگ کے اربوں روپے کے مقدمات چل رہے ہیں اور تفتیش کی جارہی ہے۔ یہ تمام معاملہ پانامہ پیپرز کے آنے کے بعد شروع ہوا تھا اور پھر تحقیقات میں مزید سنگین انکشافات ہوتے گئے اور ذرائع کے مطابق شریف خاندان سینکڑوں ارب روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث رہا ہے۔
اس وقت بھی نواز شریف کرپشن کیس میں قید کی سزا کاٹ رہے ہیں جبکہ شہباز شریف کو بھی العزیزیہ ریفرنس میں قید کی سزا ہوئی تھی لیکن وہ ابھی ضمانت پر علاج کے لیے لندن گئے ہوئے ہیں اور انہوں نے بجٹ پیش ہونے سے پہلے واپس آنے کا اعلان کیا ہے۔

In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development
MQM Pakistan central leader Syed Mustafa Kamal announced the formation of a united healthcare committee.
Significant success in livestock sector, Russian vaccine supply restored
FBR proposes heavy fines for those not joining digital system












