Chairman FBR Tainaat Hoti Hi Pareshaan
Posted By: Abid on 17-05-2019 | 18:09:05Category: Political Videos, Newsچیئرمیں ایف بی آر تعینات ہوتے ہی پریشانی میں پھنس گئے ، اسلام آباد ہائیکورٹ سے بڑی خبر آگئی
اسلام آباد(اے این این ) چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی۔جمعہ کو ایف بی آر کے 19ویں گریڈ کے افسرعلی محمد نے چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی کی تعیناتی چیلنج اسلام آباد ہائی کورٹ میں چینلج کردی، درخواست میں چیئرمین ایف بی آر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ پرائیویٹ سیکٹر سے ایف بی آر میں
تعیناتیاں روکی جائیں اور شبر زیدی کو بطور چیئرمین ایف بی آر کام کرنے سے روکا جائے، ایف بی آر کے ریگولر افسران کے ساتھ امتیازی سلوک نہ برتا جائے اور چیئرمین ایف بی آر کے لئے قابل افسران کی تعیناتی پر غور کیا جائے جب کہ شبر زیدی کی تعیناتی کوغیر قانونی قرار دیا جائے۔واضح رہے کہ حکومت نے خراب معاشی حالات کے باعث گورنر اسٹیٹ بینک اور چیئرمین ایف بی آر کو تبدیل کیا جس کیبعد وزیراعظم عمران خان نے رضا باقر کو گورنر اسٹیٹ بینک جب کہ ماہر ٹیکس امور شبر زیدی کو ایف بی آر کا چیئرمین مقرر کیا۔

Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
PPP walks out of budget session, decides to boycott
Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?












