Pakistan Mein Roze 29 Honge Ya 30?
Posted By: Akram on 17-05-2019 | 18:09:48Category: Political Videos, Newsپاکستان میں روزے 29ہونگے یا پھر 30؟ عید الفطر کب ہونے کا امکان ہے؟ ماہرین فلکیات نے پیشگوئی کر دی
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ماہرین فلکیات نےپیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے دیگر ممالک میں رواں سال عید الفطر مورخہ 5جون بروز بدھ کو ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ایسٹرونومیکل سینٹر (آئی اے سی)نے پیشگوئی کی ہے کہ تمام براعظموں میں 3جون یکم شوال کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے ۔
آئی اے سی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں اس بات کا امکان ظاہر کیا ہے کہ امریکا سمیت جنوبی حصوں میں 3جون کو صرف ٹیلی سکوپ کے ذریعے شوال کا چاند دیکھا جائےگا ۔جبکہ عر ب ممالک ، ایشیا ، افریقا اور آسٹریلیا سمیت دیگر حصوں میں 4جون کو یکم شوال کے چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں ۔ ۔ انٹرنیشنل ایسٹرونومیکل سینٹر (آئی اے سی) کی جانب سےجاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جن ممالک رمضان المبارک کے ماہ کا آغاز 6مئی سے ہوا وہاں 4جون تک روزے مکمل ہو جائینگے جبکہ ایسے ممالک جہاں 7مئی سے رمضان المبارک کا آغاز ہوا تو وہاں 29روزے ہوں گے ۔ ماہرین فلکیات نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان، بنگلا دیش، انڈیا، برونائی، ایران، عمان اور مراکش میں عین ممکن ہے کہ یکم شوال کا چاند 4 جون کو نظر آ جائے، اس لیے ایسے ممالک میں 5 جون بروز بدھ کو عیدالفطر ہو سکتی ہے۔

Pakistani flagged oil tanker 'Shalamar' leaves the Strait of Hormuz carrying crude oil.
Alert issued regarding possible weather conditions from April 18 to 23
Nawab Town robbery incident - Harsh notice from Chief Minister Punjab Maryam Nawaz
Israel will no longer bomb Lebanon. US President
Hajj flights officially begin in Pakistan, first Hajj flight departs from Karachi with 160 pilgrims
Tremors of a 5.5 magnitude earthquake jolted Islamabad, Rawalpindi, Peshawar and other areas












