Ab Chamke Gi Pakistan Ki Kismat
Posted By: Joshi on 18-05-2019 | 17:47:13Category: Political Videos, Newsوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی عمران خان کا خصوصی پیغام لےکر دنیا کے طاقتور ترین ملک پہنچ گئے۔۔
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 2 روزہ سرکاری دورے پر کویت پہنچ گئے، جہاں کویت کے ڈپٹی اسسٹنٹ وزیر خارجہ نے شاہ محمود کا استقبال کیا۔تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی کویت پہنچ گئے ہیں، وہ دو روزہ سرکاری دورے پر کویت گئے ہیں، جہاں وہ کویتی قیادت کے ساتھ ون آن ون اور وفود کی سطح پر ملاقاتیں کریں گے۔کویت
کے ہوائی اڈے پر کویتی ڈپٹی اسسٹنٹ وزیر خارجہ برائے ایشیائی امور صالم الحمدان، پاکستان میں کویت کے سفیر نثار مطہری، کویت میں پاکستانی سفیر غلام دستگیر اور سفارت خانے کے اعلیٰ حکام نے وزیر خارجہ کا پر تپاک استقبال کیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود دورے کے دوران اپنے کویتی ہم منصب اور امیر کویت سمیت قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ملاقاتوں میں تجارتی و اقتصادی تعلقات سمیت باہمی دل چسپی کے امور زیر بحث آئیں گے، وزیر خارجہ کویتی قیادت کے ساتھ ویزوں کے مسئلے پر بھی بات چیت کریں گے۔اس دوران وزیر خارجہ کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کریں گے اور مؤثر کاروباری شخصیات کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے۔قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود ایئر پورٹ پر وی آئی پی کی بہ جائے عام راستے سے امیگریشن کاؤنٹر پہنچے، مسافروں نے انھیں دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور سیلفیاں بنوائیں۔کویت روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آج دو روزہ دورے پر کویت روانہ ہو رہا ہوں، یہ دورہ دو طرفہ تعلقات میں بہتری کے لیے معاون ثابت ہوگا۔شاہ محمود نے بتایا کہ وہ امیر کویت کے لیے وزیر اعظم
عمران خان کا خصوصی خط لے کر جا رہے ہیں۔ امید ہت دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات قائم ہونگے۔ واضح رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 2 روزہ سرکاری دورے پر کویت پہنچ گئے ہیں۔ جہاں کویت کے ڈپٹی اسسٹنٹ وزیر خارجہ نے شاہ محمود کا استقبال کیا

Pakistani flagged oil tanker 'Shalamar' leaves the Strait of Hormuz carrying crude oil.
Alert issued regarding possible weather conditions from April 18 to 23
Nawab Town robbery incident - Harsh notice from Chief Minister Punjab Maryam Nawaz
Israel will no longer bomb Lebanon. US President
Hajj flights officially begin in Pakistan, first Hajj flight departs from Karachi with 160 pilgrims
Tremors of a 5.5 magnitude earthquake jolted Islamabad, Rawalpindi, Peshawar and other areas












