Zayaada Aalo (Potato) Khaane Ke Nuqsanaat
Posted By: Abid on 19-05-2019 | 22:22:04Category: Political Videos, Newsزیادہ آلوکھانےکےنقصانات
آلو ایک ایسی سبزی ہے جو ہر ایک کو ہی پسند ہوتی ہے تاہم اگر آپ اس کا بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں تو بری خبر یہ ہے کہ ذیابیطس کا مرض آپ کو دبوچ سکتا ہے.یہ انتباہ جاپان میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے.اوساکا سینٹر فار کینسر کارڈیووسکولر ڈیزیز پریوینٹیشن کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ آلوں کابہت زیادہ استعمال ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ
بڑھا دیتا ہے.تحقیق کے مطابق ہفتے میں سات یا اس سے زائد مرتبہ آلوں کو غذا میں استعمال کرنا ذیابیطس کا خطرہ 33 فیصد تک بڑھا دیتاہے.یہاں تک کہ دو سے چار مرتبہ بھی ان کے استعمال سے یہ خطرہ سات فیصد تک بڑھ جاتا ہے.تحقیق کے مطابق آلوں کے چپس یا فرنچ فرائز ہی ذیابیطس کا خطرہ بڑھانے میں سب سے آگے ہیں.محققین کے مطابق ہفتے میں تین بار آلوں کی جگہ چاول، گندم یا مکئی کو متبادل کے طور پر استعمال کرنا ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ 12 فیصد تک کم کردیتا ہے.محققین کے مطابق آلوں کو صحت بخش غذانہیں سمجھنا چاہئے بلکہ ان کا محتاط استعمال ہی زیادہ بہتر حکمت عملی ہے.ان کے مطابق آلوں میں نشاستہ بہت زیادہ ہوتا ہے جبکہ فائبر، وٹامنز، منرلز اور دیگر اجزاکم ہوتے ہیں جس کے باعث یہ ذیابیطس کا خطرہ بڑھا دیتے ہیں.

Former US Vice President Kamala Harris makes strong statement on Trump's war decision
A special meeting was chaired by Pakistan Muslim League-Nawaz President Muhammad Nawaz Sharif and Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif.
Foreign delegations likely to arrive in Islamabad today for second round of US-Iran peace talks
Trump claims to have seized Iranian ship in Strait of Hormuz
Iran confirms US attack on naval vessel, announces swift response
We are at war with Iran, new developments could occur at any moment. Israeli Prime Minister's new threat












