Social Media Par Shadi Scandal Ki Goonj
Posted By: Ahmed on 20-05-2019 | 03:28:11Category: Political Videos, Newsسوشل میڈیا پر بلیک میلنگ سے تنگ لڑکی نے زہر پی کر خودکشی کرلی ، ایک نوجوان اور اسکےساتھی ایڈٹ شدہ تصاویر سے بلیک میل کررہے تھے ،مطالبہ پورا نہ ہونے پرکیا کام کیا؟خط منظر عام پرآگیا
بدین(آن لائن)بدین میں سوشل میڈیا پر بلیک میلنگ سے تنگ آکر لڑکی نے زہر پی کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ متوفی لڑکی کے ورثاء کا کہنا ہے ان کی بیٹی کی ایک تحریر سے بلیک میلنگ کا انکشاف ہوا۔ لڑکی کو ایک نوجوان اور اس کے ساتھی ایڈٹ شدہ تصاویر سے بلیک میل کررہے تھے۔ورثا کا مزید کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کو بلیک
میل کرنے والوں نے 50 ہزار روپے بھی وصول کیے۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے شکایت درج کرلی گئی ہے تاہم ملزمان فرار ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر کسی کو بلیک میل کرنا قابل سزا جرم ہے جس کے لیے ملک میں سائبر کرائم کا قانون بھی لاگو ہے جس کے تحت ملزمان کو سزائیں بھی سنائی جاچکی ہیں۔سائبر کرائم کی ایک عام تعریف یہ بیان کی جاتی ہے کہ ہر ایسی سرگرمی جس میں کمپیوٹرز یا نیٹ ورکس کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے ہوئے کسی کو ہدف یا مجرمانہ سرگرمیاں کی جائیں یا کمپیوٹر کی دنیا سے جڑی ایسی سرگرمیاں جو یا تو غیرقانونی ہو یا انہیں مخصوص فریقین کی جانب سے خلاف قانون سمجھا جائے اور ان میں عالمی الیکٹرونک نیٹ ورکس کو استعمال کیا جائے انہیں سائبر کرائم سمجھا جائے گا۔

Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
Iran says it will not negotiate with the US under threats
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
PPP walks out of budget session, decides to boycott
Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir












