Wazir E Azam Imran Khan Ka Bada Elaan
Posted By: Joshi on 20-05-2019 | 10:06:35Category: Political Videos, News’’ثابت کرکے دکھاؤں گا پاکستان اوپر جائے گا‘‘، عمران خان نے دبنگ اعلان کر دیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ثابت کرکے دکھاؤں گا پاکستان اوپر جائے گا، آج جمہوریت بچانے کے نام پرسب جمع ہوئے ہیں، بدقسمتی سے انہی لوگوں کی وجہ سے ملک آگے نہیں بڑھا، پاکستان ہمیں سب سے مشکل حالات میں ملا۔ وزیراعظم عمران خان نے فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چینی رہنما ماؤزے تنگ نے
پاکستان کوعظیم ملک قراردیا تھا۔آج جمہوریت بچانے کیلئے وہاں سارے جمع ہوئے ہیں۔ بدقسمتی سے ان لوگوں کی وجہ سے ملک آگے نہیں بڑھا۔ سب سے مشکل حالات میں پاکستان ہمیں ملا ۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج وہاں سارے جمہوریت بچانے کے نام پر جمع ہوئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ثابت کرکے دکھاؤں گا پاکستان اوپر جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں قوم کوحوصلہ دینےکی ضرورت ہوتی ہے۔عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ شوکت خانم ہسپتال میں 75 فیصد مریضوں کا مفت علاج ہوتا ہے۔ شوکت خانم ہسپتال کو گزشتہ سال کی نسبت زیادہ عطیات ملے۔ اس وقت ملک مشکل معاشی حالات سے گزررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شوکت خانم ہسپتال میں علاج کی عالمی معیار کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک کیلئے قربانیاں اورپیسے دینے والوں کی وجہ سے شوکت خانم ہسپتال بنا ہے۔ہماری قوم میں قربانی کا جذبہ ہے۔ رحم اورانصاف کی بنیاد پرمعاشرے قائم رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوسروں کے لیے کچھ کرنے سے انسان کو دلی سکون ملتا ہے۔ پاکستانی قوم دل کھول کر فلاحی کاموں میں
حصہ لیتی ہے۔ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان سے معروف تاجروں کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی اقتصادی صورتحال اور آئی ایم ایف مذاکرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ تاجروں کے وفد نے وزیراعظم کو معاشی استحکام اور معیشت کے فروغ کیلئے تجاویز پیش کیں۔ وزیراعظم نے تاجروں ک تجاویز کو سراہا۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












