Pakistan Aur Bangladesh Visa Dene Se Inkaar
Posted By: Ahmed on 20-05-2019 | 18:04:39Category: Political Videos, Newsپاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین سفارتی تعلقات مزید کشیدہ،پاکستان کے بنگلہ دیشی سفارتکارکو ویزہ دینے سے انکارپر بنگلہ دیش کا انتہائی اقدام
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین سفارتی تعلقات مزید کشیدہ ہوگئے،بنگلہ دیش نے پاکستانیوں کیلئے ویزا اجراء روک دیا۔ذرائع کے مطابق پاکستانی شہریوں کو گزشتہ 7 روز سے ویزے جاری نہیں کیے جا رہے، وفاقی دارالحکومت میں بنگلہ دیشی ہائی کمیشن کا ویزا سیکشن گزشتہ پیر سے بند ہوگیا،بنگلہ دیش نے فیصلہ اپنے سفارتکار اقبال حسین کو ویزا کے عدم اجراء پر کیا۔ ذرائع کے مطابق اقبال حسین، بنگلہ دیشی ہائی کمیشن میں پریس اور ویزا قونصلر تھے۔ذرائع کے مطابق اقبال حسین نے جنوری میں ویزا میں توسیع کی درخواست دی تھی۔ ذرائع نے کہاکہ وزارت داخلہ نے 4 ماہ گزرنے پر بھی اقبال حسین کو ویزا توسیع نہیں دی،محمد اقبال حسین ویزا توسیع کے انتظار میں ملازمت سے سبکدوش ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق اقبال حسین کی بیٹی کے ویزا پر بھی توسیع نہیں دی گئی۔انہوں نے کہاکہ بنگلہ دیشی پریس قونصلر بیٹی کے ہمراہ تاحال وطن واپسی کے منتظر ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈھاکہ میں پاکستانی ناظم الامور کی بھی معاملے پر طلبی کی گئی۔ بنگلہ دیشی حکام کے مطابق حکومت پاکستان ہمارے سفارتکار کی جلد واپسی یقینی بنائے۔ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ بھی ویزا معاملے پر اپنا مؤقف دینے سے گریزاں ہے۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












