Ramzan Mein Allah Ko Aapki Bhook Nahi Chahiye
Posted By: Ahmed on 22-05-2019 | 09:46:27Category: Political Videos, Newsرمضان میں اللہ تعالیٰ کو آپ کی بھوک نہیں چاہیے بلکہ۔۔۔ اداکارہ کبریٰ خان نے روزےداروں کیلئے اہم پیغام جار کر دیا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان نے روزے میں صبر، برداشت اور رحم دلی سے پیش آنے کا پیغام دیا ہے۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا انسٹاگرام پر ایک خوبصورت پیغام میں کہا کہ رمضان میں ایک دوسرے کا ساتھ ایثار و محبت سے برتاؤ کریں۔ کبریٰ خان نے لکھا کہ
’مودبانہ یاد دہانی ہے! ہم روزہ رکھ کر کسی دوسرے انسان پر احسان نہیں کرتے، ہم روزہ اپنے خدا کے لیے رکھتے ہیں، ہمیں کوئی حق نہیں کہ بھوک کی وجہ سے چڑچڑے ہوکر اپنا غصہ کسی اور پر اتاریں‘۔ اداکارہ نے کہا کہ ’رمضان میں اللہ تعالیٰ کو آپ کی بھوک نہیں چاہیے، رمضان صبر، برداشت اور حوصلہ افزائی کا نام ہے‘۔ اداکارہ نے مزید لکھا کہ’اگر آپ اللہ کے خاطر روزہ رکھتے ہیں، پرہیزگاروں کی طرح عمل کرتے ہیں لیکن دوسروں کیلئے مشکل کھڑی کرتے ہیں تو پھر آپ کو سوچنا چاہیے کہ آپ روزہ کیوں رکھتے ہیں‘۔ کبریٰ خان کا کہنا تھا کہ’آخرکار ہم سب انسان ہیں، ہم سب میں عیب ہیں، کم از کم ہم جو کرسکتے وہ ہے اپنے آپ کو بہتر بنانے کی کوشش‘۔ آخر میں اداکارہ لکھتی ہیں کہ ’اپنے والدین، دوستوں، ہمسایوں، ساتھیوں اور اردگرد کے سب لوگوں سے رحم دلی اور برداشت کے ساتھ پیش آئیں‘۔


Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












