Nabi Kareem S.W.S Ka Farmaan Hai Zakheera Andozi Karne Waala Maloon Hai
Posted By: Akram on 22-05-2019 | 12:14:25Category: Political Videos, Newsحکومت کوفارن ایکسچینج کمپنیوں پر محدود مقدار سے زیادہ ڈالر یا غیر ملکی کرنسی کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کا اختیار ہے
لاہور(نیوزڈیسک) تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کے صدر مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ اگر حکومت فارن ایکسچینج کمپنیوں پر ایک شخص کو محدود مقدار سے زیادہ ڈالر یا غیر ملکی کرنسی کی فروخت پر کوئی قانونی پابندی عائد کرتی ہے یا انتظامی حکم نامہ جاری کرتی ہے تو حکومت کو اس کا اختیار ہے اور شریعت کی روسے شہریوں پر اس کی پابندی
لازم ہے۔ ،جب کسی چیز کی ملک وقوم کو شدیدضرورت ہو یا معاشرے میں قلّت ہو تو محض ذاتی منافع خوری کے لیے اسے خرید کر ذخیرہ اندوزی کرنا شریعت کی رو سے منع ہے کیونکہ رسول اللہ ﷺ کا فرمان ہے تاجر خوش بخت ہے اور ذخیرہ اندوز ی کرنے والا ملعون ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر کاروبار اور لین دین کے لیے غیر ملکی زرِ مبادلہ بنیادی ضرورت نہیں ہے ، ملک کے اندر لین دین مقامی کرنسی میں ہوتاہے اس لیے غیر ملکی زرِ مبادلہ پر ٹوٹ پڑنا محض ہوسِ زًر ہے اور خود غرضی ہے جو شریعت ،قانون اور اخلاقیات کی رُوسے انتہائی ناپسندیدہ فعل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سفرکے موقع پر ضرورت کے مطابق زرِ مبادلہ رکھنا درست ہے کیونکہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے علاوہ باہر کے ممالک میں پاکستانی کرنسی کا چلن نہیں ہے، ان عرب ممالک میں منی ایکسچینج کا کاروبار کرنے والے پاکستانی کرنسی کا مبادلہ کرلیتے ہیں ۔

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












