Mulki Maishat Keliye Bohat Hi Achhi Khabar
Posted By: Ahmed on 22-05-2019 | 12:15:09Category: Political Videos, Newsملکی معیشت کے لیے بہت ہی اچھی خبر۔۔۔ ڈالر کی واپسی شروع، آنے والے دنوں میں کتنی کمی آنے والی ہے؟ قوم کے لیے زبردست خوشخبری
اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) ڈالر کی قیمت کو ریورس گئیر لگ گیا، آنے والے دنوں میں قیمت میں کمی کا امکان، سعودی عرب کی جانب سے اربوں ڈالرز کا ادھار تیل دیے جانے کے بعد بیرون ادائیگیوں کا بوجھ کم ہوگا، اسی باعث ڈالر کی قیمت میں بھی کمی آئے گی۔ تفصیلات کے مطابق
بدھ کا روز ملک کی معیشت کیلئے کافی اچھا ثابت ہوا ہے۔ کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی، جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں بھی تین ماہ کے بعد پہلی مرتبہ زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔اسٹاک مارکیٹ میں 1 ہزار سے زائد پوانٹ کا اضافہ ہوا، اور سرمایہ کاروں نے دل کھول کر اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی۔ دوسری جانب سعودی عرب سے بھی بہت ہی اچھی خبر سامنے آئی، اور پاکستان کو تین سال کیلئے 9 ارب ڈالرز سے زائد کا ادھار تیل دینے کا اعلان کیا گیا۔پاکستان کے مشکل معاشی حالات میں سعودی عرب ایک مرتبہ پھر سے پاکستان کی مدد کرنے کو تیار ہو گیا ہے۔سعودی عرب نے پاکستان کو تین ارب ڈالرز کا سالانہ اور تین سال کیلئے 9 ارب ڈالرز سے زائد کا ادھار تیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سعودی حکومت مشکل حالات میں پاکستان کی معیشت کو سہارا دینے کی خواہاں ہے۔ اسی لیے سعودی حکومت جلد سے جلد پاکستان کو ادھار تیل کی فراہمی کا آغاز کرنا چاہتی ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان طے پائے معاہدے کے تحت برادر دوست اسلامی ملک سے پاکستان کو ادھار تیل فراہمی کا آغاز یکم جولائی سے کیا جائے گا۔تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث درآمدی بل میں اضافہ ہوا۔ رواں مالی سال میں پاکستان 10 ارب ڈالر کا تیل برآمد کر چکا ہے۔ تاہم اب پاکستان کو سعودی عرب کے اعلان کے باعث سالانہ اربوں ڈالرز کی بچت ہوگی، اسی باعث بیرون ادائیگیوں کا بوجھ کم ہوگا، اور ڈالر کی قیمت میں بھی کمی آئے گی۔ ماہرین اقتصادیات کے مطابق سعودی عرب سے ادھار تیل کی فراہمی کے آغاز کے بعد سے روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی آنا شروع ہو جائے گی۔

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












