Looti Hui Daulat Laana Waapis Pakistan Mein Mumkin Nahi
Posted By: Akbar on 22-05-2019 | 12:15:58Category: Political Videos, Newsبیرون ممالک سے لوٹی ہوئی دولت پاکستان میں واپس لانا ممکن نہیں ،پی ٹی آئی حکومت نے بالآخر اپنی ناکامی تسلیم کرلی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) میرا نہیں خیال بیرون ممالک سے لوٹی ہوئی دولت یا کالا دھن وطن واپس لایا جا سکے گا،وزیر تعلیم شفقت محمود نے ہاتھ کھڑے کر دئیے ، تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں جب ان سے سوال کیا گیا کہ آپ کی سیاسی جماعت نے حکومت میں آنے سے قبل یہ دعویٰ کیا تھا کہ وہ بیرون ممالک سے وہ دولت واپس لائے گی جو کرپٹ حکومت نے لوٹ کر وہاں چھپا رکھی ہے۔لیکن اقتدار میں آئے پاکستان تحریک انصاف کو 10 مہینے ہونے کو آئے ہیں، ایک پائی یا ایک دھیلا بھی واپس نہیں
آیا۔جس کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میں تو کل بھی اس بات کو مسترد کرتا تھا کہ یہ ممکن نہیں ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ وہاں کے بینک کبھی نہیں چاہیں گے کہ ان کی تجوریوں سے اتنی بڑی رقم واپس چلی جائے۔اس کے علاوہ ان ممالک کے قوانین بھی کچھ ایسے ہیں کہ ہم چاہ کر بھی کچھ نہیں کرسکتے۔ اگر ان ممالک سے اتنی زیادہ رقم نکل جاتی ہے تو ان کا کاروبار کیسے چل پائے گا؟

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












