Poori Duniya Mein Halchul Iran Ne America Ke Saath Jung
Posted By: Akram on 22-05-2019 | 12:21:13Category: Political Videos, Newsپوری دنیا میں ہلچل ۔۔۔۔ ایران نے امریکہ کے ساتھ جنگ کی تیاریاں مکمل کر لیں، ساتھ ہی اسرائیل پر بھی حملے کا اعلان کر دیا
بیروت (نیوز ڈیسک) امریکا اور ایران کے درمیان سرد جنگ تو کئی سال سے جاری ہے مگر کشیدگی جس نہج پر اس وقت پہنچی ہے اس کی ماضی قریب میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ دونوںملک اس وقت جنگ کے دھانے پرہیں اور امریکا نے اپنی مسلح افواج ، جنگی طیارے اور بھاری
جنگی ہتھیار خلیجی ممالک میںپہنچا دیے ہیں۔ خلیجی ممالک نے ایرانی خطرے کے پیش نظر امریکا کو اپنی فوج خلیجی سمندری حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔امریکا کی طرف سے ایران کے خلاف ممکنہ اقدامات کا مقصد تہران کو خطے کے ممالک کے حوالے سے اپنی معاندانہ پالیسی ترک کرنے، جوہری ہتھیاروں اور جوہری وار ہیڈ لے جانے والے میزائلوں کی تیاری سے باز رکھنا ہے۔ دوسری طرف ایران بار بار یہ دعویٰ کررہا ہے کہ درمیانے فاصلے تک مار کرنیوالے اس کے میزائلوں سے سمندر میں موجود امریکی بحری بیڑے کوکسی بھی وقت نشانہ بنا کر تباہ کیا جا سکتا ہے۔امریکا اور ایران کے درمیان جاری حالیہ محاذ آرائی میں لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کیسے پیچھے رہ سکتی ہے۔ جیسے ہی دونوں حریف طاقتوں میں کشیدگی بڑھتی ہے حزب اللہ بھی ایران کی حمایت میں عسکری میدان میںاتر آتی ہے۔ حال ہی میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصرا للہ نے کھل کر امریکیوںکو سنگین نتائج کی دھمکیاںدیں اور کہا کہ ایران پر حملے کی صورت میں حزب اللہ خاموش نہیں رہے گی۔ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ جنگ کے حوالیسے لبنانی حکومت بھی مخمصے کا شکار ہے۔ عرب ٹی وی سے بات کرتے ہوئے لبنانی وزیر مملکت برائے سائنس و ٹیکنالوجی عادل الفیونی موجودہ حالات میں خاموشی اور ضبط نفس کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیروت خلیجی ممالک کے ساتھ برادرانہ اور تزویراتی تعلقات کے تحفظ اور استحکام کے لیے ہرممکن اقدامات کرے گا تاکہ خلیجی بھائیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












