25 KG Ka Safar (Travel) Pakistani Company
Posted By: Joshi on 23-05-2019 | 00:22:23Category: Political Videos, News1لیٹر پیٹرول میں25کلومیٹر کا سفر:مشہور پاکستانی کمپنی نے غیر ملکی کمپنیوں کے مقابلے میں سستی اور بہترین گاڑی تیار کر لی،یہ گاڑی کن خصوصیات کی حامل ہے اور اس کی قیمت کیا ہے؟
لاہور ( ویب ڈیسک ) 1 لیٹر پیٹرول میں 25 کلومیٹر کا سفر، پاکستانی کمپنی نے غیر ملکی کمپنیوں کی گاڑیوں کے مقابلے میں کم قیمت اور بہترین گاڑی تیار کر لی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں آہستہ آہستہ گاڑیاں تیار کرنے کی صنعت فروغ پا رہی ہے۔ ایک وقت میں پاکستان میں
استعمال کی جانے والی زیادہ تر گاڑیاں دوسرے ممالک سے منگوائی جاتی تھیں، تاہم اب آہستہ آہستہ مختلف کمپنیاں پاکستان میں ہی کار سازی کی صنعت لگا رہی ہیں۔پاکستان میں کار سازی کی صنعت کے فروغ پانے سے مارکیٹ میں سستی گاڑیوں آئیں گی، اور یوں متوسط طبقے کے لوگوں کیلئے اپنی ذاتی سواری کا حصول ممکن ہو پائے گا۔ اس وقت جہاں کئی غیر ملکی کمپنیاں پاکستان میں کار سازی کی صنعت لگا رہی ہیں، وہیں کئی پاکستانی کمپنیاں بھی کار سازی کی صنعت کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔ پاکستان میں موٹرسائیکل اور اس کے سپئیر پارٹس بنانے والی مشہور کمپنی پرنس کی جانب سے اب گاڑیاں بنانے کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ پرنس نامی کمپنی جانب سے اب پرل نامی ایک گاڑی تیار کی گئی ہے۔ پرل 2019 نامی گاڑی 800 سی سی انجن کی حامل ہے۔ نئی بنیادی نوعیت کی یہ گاڑی 2019ء کی پہلی ششماہی میں پرنس پرل REX7 کے نام سے متعارف کروائی جائے گی ۔ یہ گاڑی اب تک باضابطہ طور پر پیش نہیں کی گئی لیکن باخبر ذرائع کے مطابق پرنس پرل دو ویریئنٹ آٹومیٹک اور مینوئل ورژن پیش کرے گا ۔ جس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 120 سے 130 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی ۔ یہ گاڑی ممکنہ طور پر 7 سے 8 لاکھ روپے کے درمیان ہوگی ۔ بتایا گیا ہے کہ پرنس پرل کے استعمال کا خرچ بہت ہی معمولی ہوگا۔ یہ گاڑی ایک لیٹر پیٹرول میں 25 کلومیٹر تک کا سفر طے کر سکے گی ۔ پرنس پر ل کی نمایاں خصوصیات میں پاور ونڈوز ،سینٹرل لاکنگ ،ایل سی ڈی اور پاور سٹیرنگ جیسے فیچرز بھی شامل ہیں ۔ابتدائی طور پر یہ گاڑی مختلف رنگوں جن میں سفید ،سنہرا ،بھورا اور سرخ شامل ہے میں دستیاب ہوگی۔

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












