Kismat Ki Devi Meharbaan Bollywood Actress Par
Posted By: Akbar on 24-05-2019 | 08:44:32Category: Political Videos, Newsقسمت کی دیوی مہربان : بالی ووڈ کوین ڈمپل کپاڈیا کس فلم میں کام کرنے جا رہی ہیں؟ مداحوں کے کام کی خبر
ممبئی (ویب ڈیسک) ہولی وڈ کے کامیاب ہدایت کار کرسٹوفر نولن نے اپنی نئی فلم بنانے کا اعلان کردیا جس میں کوئی اور نہیں بلکہ بولی وڈ اداکارہ ڈمپل کپاڈیا کو ایک اہم کردار کے لیے کاسٹ کرلیا گیا۔کرسٹوفر نولن کی نئی فلم کا نام ‘ٹینٹ’ ہے جس کی کہانی تھرلر ہوگی۔
اس فلم کی کاسٹ میں جون ڈیوڈ واشنگٹن، روبرٹ پیٹنسن، مشیل کین جیسے اداکار موجود ہیں۔ ہولی وڈ رپورٹر کی خبر کے مطابق فلم ‘ٹینٹ’ کی کہانی ایکشن سے بھرپور ہے، جس کی شوٹنگ 7 ممالک میں کی جائے گی۔ بولی وڈ تجزیہ کار راجیو مسند نے بھی اداکارہ کو کرسٹوفر نولن کی فلم ملنے پر مبارکباد دی۔ یاد رہے کہ ڈمپل کپاڈیا کی یہ پہلی ہولی وڈ فلم نہیں، اس سے قبل وہ 2002 میں امریکی پروڈکشن میں بننے والی فلم ‘لیلا’ میں بھی کام کرچکی ہیں۔ فلم میں ڈمپل کپاڈیا کو یہ کردار ملنے کے حوالے سے اداکارہ کے مینجر کا کہنا تھا کہ ہولی وڈ ہدایت کار کو ڈمپل کپاڈیا کا کام دکھایا گیا، جس کے بعد انہیں اداکارہ کا ٹیلنٹ پسند آیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ‘ڈمپل نے کبھی فلم کے لیے اوڈیشن نہیں دیا، کس کے بعد مجھے انہیں سمجھانا پڑا کہ وہ اپنا اوڈیشن ٹیپ تیار کریں تاکہ اسے کرسٹوفر کو بھیجا جاسکے، تاہم انہوں نے ایسا نہیں کیا، جس کے بعد کرسٹوفر نے ان کے ماضی میں کیے کام کو ہی دیکھا اور انہیں کاسٹ کرلیا’۔ان کی یہ نئی ہولی وڈ فلم ‘ٹینٹ’ سال 2020 میں 17 جولائی کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












