Pakistani Actress New Style
Posted By: Abid on 24-05-2019 | 08:50:21Category: Political Videos, Newsشوبز سے گرما گرم خبر : اداکارہ کبریٰ خان کے اندر چُھپا نیا ٹیلنٹ سامنے آگیا۔۔۔ ویڈیو دیکھ مداح بھی حیران رہ گئے
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانی فنکار کبریٰ خان ایک بہترین اداکارہ ہیں یہ تو سب ہی جانتے ہیں لیکن کیا آپ یہ جانتے تھے کہ ان کے اندر ایک اور نہایت خاص ٹیلنٹ چھپا ہوا ہے؟ کنریٰ خان ایک بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ نہایت شاندار ڈھولک بجانے کی مہارت بھی
رکھتی ہیں اور اس کا اندازہ ایک ویڈیو سے ہوگیا۔ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں ان کے ہمراہ اداکارہ محسن عباس حیدر بھی موجود ہیں۔ اس ویڈیو میں محسن عباس حیدر ‘جیوے بنڑا’ گانے کی گلوکاری کررہے ہیں جبکہ کبریٰ موسیقی دینے میں ان کا ساتھ دے رہی ہیں۔ یہ تو سب ہی جانتے ہیں کہ محسن عباس حیدر ایک بہترین اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک شاندار گلوکار بھی ہیں۔ وہ اپنے کیریئر میں اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری بھی کرتے آرہے ہیں جبکہ کوک اسٹوڈیو میں بھی کئی مرتبہ گانا گا چکے ہیں۔ تاہم ویڈیو میں جو بات حیران کرنے والی تھی وہ کبریٰ کا ٹیلنٹ ہے۔ اداکارہ محسن عباس کی گلوکاری کے ساتھ ٹیبل کی مدد سے ڈھولک بجانے جیسا میوزک دے رہی ہیں۔ اس ویڈیو میں ان دونوں اداکاروں کے ساتھ ان کے دوست علی حسن بھی موجود ہیں۔ اس ویڈیو پر اداکارہ کے کئی ساتھیوں نے ان کے اس ٹیلنٹ کی تعریف بھی کی۔ گلوکارہ عائمہ بیگ نے کمنٹ کیا کہ وہ کبریٰ کے اس ٹیلنٹ سے خوب متاثر ہوئیں۔جبکہ میکال ذوالفقار نے میوزک کی بیٹ کی تعریف کی۔ یاد رہے کہ محسن عباس حیدر اور کبریٰ خان ایک ساتھ 2016 کے ڈرامے ‘مقابل’ میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔ اے آر وائے کا یہ ڈرامہ مداحوں کو کافی پسند بھی آیا تھا۔


Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












