Singer Asim Azhar Ka Jawaab
Posted By: Joshi on 24-05-2019 | 22:18:36Category: Political Videos, Newsسوشل میڈیا صارف کے سوال پر گلوکار عاصم اظہر کا ایسا جواب کہ یقین کرنا مشکل ہو جائے
کراچی ( ویب ڈیسک ) انسٹاگرام پر ایک صارف نے گلوکار عاصم اظہر سے ان کے ہانیہ عامر سے رشتے کے بارے میں پوچھا تو گلوکار ’ ناراض‘ ہوگئے۔عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی اور مداحوں سے افطاری کے بارے میں سوال پوچھا ’آپ نے آج افطاری میں کیا کھایا؟ میں نے تو بریانی کھائی‘۔ عاصم اظہر کی جانب سے یہ سوال پوچھا گیا
تو لوگوں نے اپنی افطاری کے بارے میں بتانا شروع کردیا لیکن معید مغل نے ان سے ہانیہ عامر کے ساتھ رشتے کے بارے میں پوچھ لیا’ تیرا اور ہانیہ عامر کا کیا چکر ہے‘۔ فین کی جانب سے یہ سوال پوچھا گیا تو عاصم اظہر نے اسے شٹ اپ کال دے دی اور کہا ’ تو اپنے کام سے کام رکھ، افطار کا پوچھا ہے وہ بتا‘۔ گلوکار عاصم اظہر کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ اداکارہ ہانیہ عامر کی زلفوں کے اسیر ہیں۔ دونوں اکثر ایک ساتھ نظر آتے ہیں اور مختلف شہروں کا سفر بھی ایک ساتھ کرتے ہیں۔ دونوں ہی سوشل میڈیا پر بھی اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں لیکن اپنے رشتے کے حوالے سے انہوں نے کبھی کھل کر بات نہیں کی۔




Saudi Arabia announces additional $3 billion in aid for Pakistan
Punjab Chief Minister approves Phase-II of Model Village Project
The situation in Iran is different now, the next two days will be important and busy. Trump's new announcement
Dubai's luxurious 'Burj Al Arab' hotel to close for 18 months
Pakistan calls for immediate ceasefire in Congo
Japan announces $10 billion in aid to supply energy to Asian countries












