Maaroof Singer Ne Apne Se 42 Saal (Year) Old
Posted By: Joshi on 25-05-2019 | 11:50:10Category: Political Videos, Newsمعروف گلوکارہ سلینا گومز نے خود سے 42 سال بڑے اداکار سے شادی کے فیصلہ کر لیا
پیرس (ویب ڈیسک) امریکی گلوکارہ و اداکارہ سلینا گومز کا ایک عرصے تک کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کے ساتھ معاشقہ زبان زد عام رہا ہے تاہم کچھ عرصہ پہلے دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی۔ سلینا سے علیحدگی کے بعد جسٹن بیبر نے ماڈل گرل ہیلی بالڈون کے ساتھ گزشتہ برس شادی کرلی تھی جبکہ سلینا گومز نے مداحوں کو اس وقت سرپرائز کردیا جب انہوں نے 68 سالہ کامیڈین بل مرے کے ساتھ شادی کا اعلان کیا۔سلینا گومزنے رواں برس کانز فلم فیسٹیول میں پہلی بار شرکت کی۔ انہوں نے اپنی تصاویر شیئر کیں اور فلمی میلے میں شرکت پر خوشی کا اظہار کیا۔
انہوں نے اپنی پوسٹ کے اختتام پر یہ بھی اعلان کیا کہ وہ 68 سالہ کامیڈین بل مرے کے ساتھ شادی کرنے جارہی ہیں۔ سلینا گومز کی جانب سے جیسے ہی یہ اعلان کیا گیا تو لوگوں نے اس پر طرح طرح کے تبصرے شروع کردیے۔ بہت سے لوگوں نے اسے پیسے کی خاطر قائم کیا جانے والا تعلق قرار دیا۔ دوسری جانب ’ ہاٹ نیو ہپ ہاپ ‘ نامی ویب سائٹ نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ سلینا گومیز نے بل مرے کے ساتھ شادی کی بات بات مذاق میں کی تھی۔ خیال رہے کہ بل مرے اور سلینا گومیز کی فلم ’دی ڈیڈ ڈونٹ ڈائی ‘ عنقریب سینما گھروں کی زینت بننے جارہی ہے۔

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












