New Phone Na Dilaane Par Ladki (Girl) Ne Boyfriend Ko 52
Posted By: Joshi on 25-05-2019 | 11:55:06Category: Political Videos, Newsنیا فون نہ دلانے پر لڑکی نے بوائے فرینڈ کو 52 تھپڑ رسید کردیئے، ہر کو ئی دیکھتا رہ گیا
بیجنگ: چین کے سوشل میڈیا پر ایک شخص کو تشدد و بیچارگی کی علامت کے طور پر پیش کیا جارہا ہے جو چینی وینلٹائن ڈے پر اپنی محبوبہ کو نیا فون نہیں دے سکا اور اس کے پاداش میں لڑکی نے اسے50 سے زائد زوردار تھپڑ رسید کئے۔چینی جوڑے ہرسال 20 مئی کو یومِ محبت مناتے ہیں جسے 520 بھی کہا جاتا ہے۔ اس موقع پر سچوان صوبے میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا جب ایک لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ کو فون نہ دلانے پر تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے وقفے وقفے سے 50 تھپڑ مارے۔ یہ واقعہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں محفوظ ہوا اور اس کے بعد پوری دنیا میں پھیلا۔
اگرچہ ویڈیو میں سارے طمانچے نہیں دیکھے جاسکتےلیکن عینی شاہدین اور پولیس کا بیان ہے کہ خاتون نے 50 کے قریب تھپڑ ضرور لگائے ہوں گے۔اس دوران لڑکا ضبط کے عالم میں کھڑا یہ سب کچھ برداشت کرتا رہا اور زوردار طمانچے کھانے کے باوجود پرسکون رہا۔ اس کے بعد اردگرد کئی لوگ جمع ہوگئے اور پولیس بھی وہاں آپہنچی اس کے بعد لوگوں نے بھی خاتون کو برا بھلا کہا تو لڑکا اپنی دوست کو بچانے آگے آگیا۔جب پولیس نے بیچ بچاؤ کرانے کی کوشش کی تب بھی لڑکی اسے مارتی رہی۔ اس کے بعد نوجوان نے پولیس کو بتایا کہ فون نہ لانا اس کی غلطی تھی کیونکہ یہ لڑکی اس کے ہر طرح کے اخراجات اٹھاتی ہے اور اس نے ویلنٹائن ڈے پر ایک فون کی فرمائش کی تھی۔

Saudi Arabia announces additional $3 billion in aid for Pakistan
Punjab Chief Minister approves Phase-II of Model Village Project
The situation in Iran is different now, the next two days will be important and busy. Trump's new announcement
Dubai's luxurious 'Burj Al Arab' hotel to close for 18 months
Pakistan calls for immediate ceasefire in Congo
Japan announces $10 billion in aid to supply energy to Asian countries












