Mahira Khan Ne Fahad Mustafa Ko "Haan" Kar Di
Posted By: Abid on 26-05-2019 | 08:39:30Category: Political Videos, Newsماہرہ خان نے فہد مصطفیٰ کو ’’ہاں‘‘کردی
یقیناً ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کے مداح سوچ رہے ہوں گے کہ کیا دونوں شادی کرنے والے ہیں اور ماہرہ خان نے فہد مصطفیٰ کو شادی کے لیے’’ہاں‘‘ کی ہے، لیکن ایسا بالکل بھی نہیں ہے ماہرہ خان نے فہد مصطفیٰ کو شادی کے لیے نہیں کی بلکہ ایک ساتھ فلم میں کام کرنے کے لیے ہاں کی ہے۔ دراصل چند روز قبل ماہرہ خان نے فہد مصطفیٰ کی گیم
شو’’جیتوپاکستان‘‘میں شرکت کی تھی اور وہاں دونوں نے مل کر خوب ہلہ گلہ کیا۔ ماہرہ اورفہد کو پہلی بار اسکرین پر ایک ساتھ دیکھ کر دونوں کے مداح بھی بے حد پرجوش نظر آئے جب کہ ایک صارف نے تو ٹوئٹر پر دونوں کو ایک ساتھ فلم میں کاسٹ کرنے کا بھی مطالبہ کردیا۔ فہد مصطفیٰ کو بھی یہ آئیڈیا بے حد پسند آیا اور انہوں نے ماہرہ خان سے پوچھا ’’بولو ہاں کہ نا‘‘جس پر ماہرہ خان نے ’’ہاں‘‘کہتے ہوئے ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے رضامندی ظاہر کردی۔ واضح رہے کہ فہد مصطفیٰ اورماہرہ خان کا شمار پاکستان شوبز کے نمبرون فنکاروں میں ہوتا ہے دونوں اب تک متعدد فلموں میں کام کرچکے ہیں لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں نے ابھی تک ایک دوسرے کے ساتھ کام نہیں کیاجب کہ مداح دونوں کو ایک ساتھ اسکرین پر دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں اور اب ماہرہ خان کی’’ہاں‘‘ سے دونوں کو ایک ساتھ اسکرین پر دیکھنے کے مواقع بڑھ گئے ہیں۔

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












