Muhabbat (Love) Ho Toh Aisi...Husband And Wife
Posted By: Abid on 27-05-2019 | 09:16:57Category: Political Videos, Newsمحبت ہوتو ایسی ۔۔۔میاں بیوی دنیائے فانی سے آگے پیچھے رخصت ہو گئے
سرگودھا(این این آئی)سرگودھا میں مثالی محبت کے دعویدار میاں بیوی دنیائے فانی سے بھی آگے پیچھے رخصت ہو گئے۔زرائع کے مطابق سرگودھا کی شیخ ساہنی برادری کی خدا ترس خاتون کا انتقال ہوا تو اس کا شوہر غلام مصطفے بیوی کی نماز جنازہ کے بعد صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے ہسپتال پہنچ گیا جہاں تین روز تک زندگی اور موت کی کشمکش کے بعد دنیا فانی سے رخصت کر گیا اس طرح بیوی کے انتقال کے تین یوم بعد اسی وقت پر مرکزی قبرستان میں نماز جنازہ کے بعد شوہر کو بھی سپردخاک کر دیا گیا۔اس طرح میاں بیوی کی محبت
بھری زندگی کے بعد موت پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔

Gold price increases by Rs 1,500 per tola
Pakistan decides to buy advanced stealth fighter jets J-35
Holding the Pakistan-India match in the T20 World Cup saved the ICC $174 million.
India wait on Abhishek Sharma's recovery; Bumrah bowls again
Nepal seek to turn promise into points
RR likely to remain in Jaipur, subject to conditions












