China Pakistan Aur India - Read Now
Posted By: Joshi on 27-05-2019 | 18:02:27Category: Political Videos, Newsچین نے پاکستان کے فضائی دفاع کو مضبوط کرنے کیلئے ایل وائے 80 میزائل ڈیفنس سسٹم فراہم کر دیا
راولپنڈی : چین نے پاکستان کے فضائی دفاع کو مضبوط کرنے کیلئے ایل وائے 80 میزائل ڈیفنس سسٹم فراہم کر دیا، معاہدے کے تحت پاکستان کو ایل وائے 80 میزائل ڈیفنس سسٹم کی کل 9 بیٹریاں فراہم کی گئی ہیں، ہتھیار کو سرحد پر نصب کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارت کی جانب سے کسی بھی ممکنہ جارحانہ اقدام کو روکنے کیلئے فضائی اور زمینی حدود کی حفاظت کیلئے نیا ائیر ڈیفنس سسٹم حاصل کر لیا ہے ۔
نیا ائیرڈیفنس سسٹم چینی ساختہ ہے جس میں کم رینج والے زمین سے ہوا میں مار کرنے والے میزائل، نگرانی کرنے والے ریڈار اور ڈرون شامل ہیں۔ رپورٹس کے مطابق سرحدوں پرزمین سے ہوا میں مار کرنے والے ایل وائے 80 میزائل اور آئی بی آئی ایس150 ریڈار کے پانچ یونٹ نصب کیے گئے ہیں۔
میزائلوں اور ریڈارکے علاوہ پاکستان نے چینی ساختہ رین بو سی ایچ4 اور رین بو سی ایچ5ڈرون بھی سرحد پر تعینات کیے ہیں تا کہ بھارت کے کسی بھی جہاز کی آمد کا پیشگی پتہ لگایا جا سکے ۔
پاکستان اور چین کے درمیان ایل وائے 80 میزائل ڈیفنس سسٹم کی کل 9 بیٹریوں کی فراہمی کا معاہدہ ہوا تھا۔ اب چین نے معاہدے کے تحت پاکستان کو ایل وائے 80 میزائل ڈیفنس سسٹم کی تمام 9 بیٹریاں فراہم کر دی ہیں۔ اس میزائل ڈیفنس سسٹم کو دنیا کے جدید ترین ائیر ڈیفنس میزائل سسٹم میں سے ایک تصور کیا جاتا ہے۔ اس جدید ترین ہتھیار کے حصول کے بعد اب بھارت کیلئے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی اب تقریباً ناممکن ہو گئی ہے۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












