Hania Amir Ki Kamyaabi Ke Peeche Kis Ka Haath Hai?
Posted By: Akbar on 28-05-2019 | 08:44:33Category: Political Videos, Newsہانیہ عامر کی کامیابی کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے ؟ ادکارہ نے راز کی بات بتا دی
لاہور (ویب ڈیسک ) خوبرو پاکستانی ماڈل و اداکارہ ہانیہ عامر نے فلم انڈسٹری میں کامیابی اور زیادہ کام ملنے کی وجہ بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کو قرار دیدیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اداکارہ ہانیہ عامر کا کہنا ہے کہ کسی بھی پروڈیوسر کو کم عمر اداکارہ، چہرے پر معصومیت
اور ڈمپل والی لڑکی کی ضرورت ہو تو سب سے پہلے مجھ سے رابطہ کیا جاتا ہے اور عالیہ بھٹ کو اگر بھارت میں کسی برانڈ میں شامل کیا جاتا ہے تو پاکستانی کمپنیاں مجھ سے رابطہ کر کے کمرشل میں کام کیلئے کہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں عالیہ بھٹ کی مداح ہوں اور کئی فلمیں دیکھ چکی ہیں جبکہ ان کی تہہ دل سے مشکور ہونے کیساتھ ملاقات کی بھی متمنی ہوں۔ عالیہ بھٹ کے علاوہ دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا کی اداکاری اچھی لگتی ہے جبکہ پاکستان میں ماہرہ خان کی اداکاری پسند کرتی ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ میری فیملی میں سے کوئی بھی شوبز انڈسٹری میں کام نہیں کرتا۔ ہم دو بہنیں ہیں اور مجھ سے چھوٹی بہن ابھی پڑھ رہی ہے، امی کو زمانہ طالب علمی میں اداکاری کا شوق تھا لیکن انہوں نے اسے پروفیشن نہیں بنایا۔



Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












