Indian Cricketer Virat Kohli Bhi Ahmed Shah
Posted By: Akbar on 28-05-2019 | 10:57:02Category: Political Videos, Newsمعروف بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی بھی ننھے احمد شاہ کے دیوانے نکلے ، ایسی ویڈیو منظر عام پر آگئی کہ دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ گیا
نئی دلی(ویب ڈیسک) ایک ویڈیو سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستان کے ننھے سوشل میڈیا اسٹار احمدشاہ کے دیوانے پاکستان میں تو ہیں ہی تاہم بھارتی کپتان ویرات کوہلی بھی احمد کے دیوانے نکلے۔ اپنی معصوم اور بھولی بھالی باتوں سے سب کو دیوانہ بنانے والے ننھے احمد کی ایک ویڈیو
نے انہیں بھی دیگر سوشل میڈیا اسٹارز کی طرح راتوں رات مشہور کردیاہے۔ احمد جہاں اپنی معصومیت کی بدولت پورے پاکستان کی آنکھ کا تارہ بن چکا ہے وہیں اس کے چرچے بھارت میں بھی پہنچ چکے ہیں۔ احمد کے پرستاروں میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی بھی شامل ہوگئے ہیں۔ حال ہی میں بھارتی کپتان کی ایک ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ احمد کے انداز میں کہتے نظر آرہے ہیں’’اوئے پیچھے تو دیکھو‘‘۔ احمد کے اس انداز نے صرف کوہلی کو ہی نہیں پورے پاکستان کو دیوانہ بنایا ہوا ہے۔ جب کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی احمد شاہ کی دیگر ویڈیوز میں سے اس ویڈیو کو بےحد پسند کیاگیاتھا۔ واضح رہے کہ آج کل احمد مختلف ٹی وی شوز اور رمضان ٹرانسمیشن میں اپنی معصومانہ باتوں سے لوگوں کا دل جیت رہا ہے۔
Oyee! pichay to dekho

Saudi Arabia announces additional $3 billion in aid for Pakistan
Punjab Chief Minister approves Phase-II of Model Village Project
The situation in Iran is different now, the next two days will be important and busy. Trump's new announcement
Dubai's luxurious 'Burj Al Arab' hotel to close for 18 months
Pakistan calls for immediate ceasefire in Congo
Japan announces $10 billion in aid to supply energy to Asian countries












