Hakoomat Ne Cigarette Ke Pack Par 100 Se 200%
Posted By: Abid on 29-05-2019 | 18:42:33Category: Political Videos, Newsسگریٹ پینے والوں پر 30 سے 50 ارب روپے کا اضافی ٹیکس لگانے کا فیصلہ
کراچی: وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میںتمباکو نوشی کرنے والوں پر 30سے 50ارب روپے کا اضافی ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے جانب سے انسداد تمباکو نوشی اور تمباکونوشی کی حوصلہ شکنی کیلئے ٹیکسیشن ریفارمز لانے کا فیصلہ کرلیا ، فیصلہ وزارت قومی صحت،وزارت خزانہ کی مشاورت سے کیاجارہاہے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی انسداد تمباکو کے لئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں جبکہ تمباکو پر سخت ترین ٹیکس اصلاحات کی منظوری بھی دے دی گئی۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی بابر عطا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا مشیرصحت ظفرمرزا نے انسداد تمباکو نوشی کیلئے جامع پلان پیش کردیا، آئندہ بجٹ میں تمباکو نوشی کی روک تھام کیلئے ٹیکس لگایا جائے گا، تمباکو سے منسلک اشیا کی قیمت میں اضافے سے استعمال کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے۔
بابر بن عطا نے کہا ٹیکس سے تیس سے پچاس ارب روپیکااضافی ریوینیوحاصل ہوگا، ٹیکس مد میں حاصل رقم صحت انصاف کارڈکیلئے استعمال ہو گی ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی ہدایت پرٹیکس فنانس بل میں شامل کیاجائے گا ، پاکستان میں اموات کی سب سے بڑی وجہ تمباکو نوشی ہے، ایک لاکھ60 ہزار لوگ تمباکو کے استعمال کے باعث لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔دوسری جانب سوشل میڈیا سروے میں اکثریت نے سگریٹ تین گناہ مہنگا کرنے کی رائے دی، پچیس فیصد افراد نے کہاکہ 100فیصد دام بڑھادیے جائیں، گیارہ فیصد افراد200 فیصد اضافے کے حق میں تھے۔ جبکہ 64 فیصد رائے دینے والوں کا خیال تھا سگریٹ کا ایک پیکٹ 300 فیصد مہنگا کر دیا جائے۔

Saudi Arabia announces additional $3 billion in aid for Pakistan
Punjab Chief Minister approves Phase-II of Model Village Project
The situation in Iran is different now, the next two days will be important and busy. Trump's new announcement
Dubai's luxurious 'Burj Al Arab' hotel to close for 18 months
Pakistan calls for immediate ceasefire in Congo
Japan announces $10 billion in aid to supply energy to Asian countries












