Aainda 24 Hours Mein Mausam Kaisa Rahe Ga?
Posted By: Joshi on 30-05-2019 | 08:43:34Category: Political Videos, Newsآئندہ 24گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی
اسلام آباد(نیو زڈیسک)محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی علاقوں، مشرقی بلوچستان اور صوبہ سندھ میں موسم شدید گرم رہیگا۔اسلام آباد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ
حرارت 39 سے 41 تک رہنے کا امکان ہے۔جمعہ سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے اور منگل تک جاری رہنے کی پیشین گوئی سامنے آئی ہے۔ اسی طرح جمعہ ہی سے مالاکنڈ،ہزارہ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش کا امکان بھی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا جبکہ پنجاب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں، مشرقی بلوچستان اور صوبہ سندھ میں موسم شدید گرم رہا۔تاہم خیبر پختونخوا کے علاقہ پارہ چنار میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج گرم ترین مقامات میں جیکب آباد49، دادو، موہنجوداڑو، لاڑکانہ 48 ،رحیم یار خان، سبی، نورپورتھل، روہڑی، بہاولنگر اور سکھر میں47ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












