Katrina Kaif Ne Salman Khan Ko
Posted By: Akbar on 30-05-2019 | 08:47:26Category: Political Videos, Newsکترینہ کیف نے بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان کو شادی کی پیشکش کر دی
ممبئی (نیوزڈیسک) : بالی وڈ فلمسٹار کترینہ کیف نے بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان کو شادی کی پیشکش کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق کترینہ کیف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ سلمان خان کو شادی کی پیشکش کر رہی ہیں۔ کترینہ کیف کی جانب سے شئیر کی جانے والی یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
دونوں فلمسٹارز کی اس ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے ۔ حالانکہ یہ ویڈیو ان کی نئی آنے والی فلم ”بھارت” کا ایک سین ہے۔ سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم بھارت رواں سال عید الفطر کے موقع پر 5 جون کو ریلیز کی جائے گی۔ فلم میں ان کے علاوہ نورا فاتحی، سنیل گروور، دیشا پتانی، جیکی شیروف اور تبو مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ واضح رہے کہ آج کل سلمان خان اور کترینہ کیف اپنی فلم کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ حال ہی میں سلمان خان اور کترینہ کیف نے اپنی فلم کی تشہیر کے سلسلے میں بولی وڈ ہنگامہ کو ایک انٹرویو دیا۔اس دوران ان دونوں نے ریپڈ فائیر نامی کھیل کھیلا، جس میں دونوں اداکاروں سے متعدد سوالات پوچھے گئے۔اس موقع پر شو کے میزبان نے سلمان خان کے سامنے کچھ مشہور شخصیات کے نام لیے اور سوال کیا کہ اگر یہ اداکار نہ ہوتے تو پھر ان کا پیشہ کیا ہوسکتا تھا اس پر جب کترینہ کیف کا نام آیا تو سلمان پہلے تو سوچ میں پڑ گئے، اس موقع پر شو کے میزبان نے سلمان خان کو یاد دلایا کہ کترینہ پروڈیوسر بھی بننے جارہی ہیں، تاہم اس پر سلمان نے حیرانی کا اظہار کیا۔ اس کے باوجود کترینہ کے لیے اداکاری کے بجائے
کسی دوسرے پیشے کے انتخاب میں سلمان خان نے کہا کہ ‘اگر کترینہ اداکارہ نہ ہوتی تو پھر وہ شادی کرکے بچے پیدا کرتی’۔سلمان کے اس جواب کے بعد کترینہ نے سلمان خان کو ٹوکتے ہوئے کہا کہ ‘اگر میں اداکارہ نہ ہوتی تو وہ میرا پیشہ پوچھ رہے ہیں جیسے کیا میں ڈاکٹر ہوتی یا انجینیئر’۔تاہم سلمان خان نے اس پر بھی کترینہ کے لیے کسی پیشے کا انتخاب نہیں کیا۔

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












