Jahangir Tareen Ka Ijlaason Mein Shirkat
Posted By: Akram on 30-05-2019 | 18:04:34Category: Political Videos, Newsجہانگیر ترین کی سرکاری اجلاسوں میں شرکت پر وزیراعظم کو لیگل نوٹس جاری عمران خان کو سخت وارننگ دیدی گئی
لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے نا اہل رہنما جہانگیر ترین کی سرکاری اجلاسوں میں شرکت پر وزیراعظم عمران خان کو لیگل نوٹس جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لیگل نوٹس چوہدری شعیب سلیم ایڈووکیٹ کی جانب سے بھجوایا گیا۔ اس لیگل نوٹس کو وزیراعظم سیکرٹریٹ اسلام آباد آفس کے ایڈریس پر ارسال کیا گیا۔ نوٹس میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ آئین کے آرٹیکل 62 ایف ون کے تحت نا اہل قرار دے چکی ہے۔
سپریم کورٹ سے نا اہلی کے بعد جہانگیر ترین سرکاری اجلاسوں میں شرکت نہیں کر سکتے۔ جہانگیر ترین سرکاری اجلاسوں میں شرکت کر کے سپریم کورٹ کے فیصلے کی نفی کر رہے ہیں۔ لیگل نوٹس میں مزید کہا گیا کہ جہانگیر ترین کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












