Indian Actor Arrest With His Friend
Posted By: Ahmed on 31-05-2019 | 18:37:50Category: Political Videos, Newsممبئی پولیس کی کارروائی، پکڑے گئے دہشتگرد اداکار نکلے
ممبئی: ممبئی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو دہشتگردوں کو گرفتار کیا لیکن گرفتار کیے گئے دہشتگرد اداکار نکلے۔ ممبئی پولیس نے دہشت گردوں کا روپ دھارے دو اداکاروں کے خلاف شہریوں میں خوف پھیلانے کے الزامات میں مقدمہ درج کیا۔ بھارتی اخبار ”ہندوستان ٹائمز” کے مطابق پولیس نے بلرام گنوالہ اور ارباز خان کے خلاف درج کیے۔
مقدمے میں کہا گیا کہ انہوں نے دہشت گردوں جیسا حلیہ بنا کرعام لوگوں کو خوف اور افراتفری کا شکار کیا۔ دونوں افراد ہریتک روشن اور ٹائیگر شیروف کے نئی آںے والی فلم میں ان کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ پولیس کو ایک سابق فوجی بنک گارڈ انیل مہاجن نے اطلاع دی تھی کہ انہوں نے پلگھار کے علاقے میں دو ایسے افراد کو گھومتے پھرتے دیکھا جو حلیے سے دہشت گرد لگتے ہیں۔
مقامی افراد کے مطابق دونوں افراد سگریٹ خریدنے کے لیے مارکیٹ کی دکانوں میں گھوم پھر رہے تھے اور ان کی کمر کے گرد کارتوس رکھنے والی بیلٹ بھی تھی جس سے کھلبلی مچ گئی۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اس بس کو روکا جس میں بلرام اور ارباز خان سوار تھے تاہم بعد ازاں معلوم ہوا کہ دونوں مشتبہ افراد فلم کی شوٹنگ کے لیے روپ دھار کر جا رہے تھے۔
پولیس نے فلم کے یونٹ انچارج کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا اور بینک گارڈ کو اس کی حاضر دماغی پر سراہا ۔ بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ فلم یش راج بنا رہے ہیں جبکہ اس کے ڈائریکٹر سدھارتھ آنند ہیں۔ اس ایکشن فلم کے نام کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔ فلم میں کام کرنے والی اداکارہ وانی کپور نے کہا کہ ان کے خیال میں یہ ایک زبردست فلم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس فلم میں ٹام کروز کے مشن امپاسبل اور جیمز بانڈ کے انداز کو اکٹھا کر کے دکھانے کا آئیڈیا ہے۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












