Pak, India stresses, expansion of air boundaries has been extended to June 15
Posted By: Akbar on 01-06-2019 | 00:31:19Category: Political Videos, Newsاسلام آباد (نیوزڈیسک) سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے ی) کی جانب سے ایئرمین کو جاری کیے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے بھارت سے منسلک پاکستانی فضائی حدود 15 جون کی صبح 5 بجے تک بند رہے گی۔نوٹس کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود یونیورسل ٹائم (یو ٹی سی) کے مطابق 14 جون کو رات 23 بج کر 59 منٹ تک بند رہیں گی۔خیال رہے کہ یو ٹی سی اور
پاکستانی وقت میں 5 گھنٹے کا فرق ہے۔ سی اے اے کی جانب سے ایئرمین کو جاری کیے گئے نوٹس کے مطابق پنجگور کی فضائی حدود مغربی جانب سے ٹرانزٹ فلائٹس کے لیے کھلی رہیں گی کیونکہ ایئر انڈیا پہلے سے وہ حدود استعمال کررہی تھی۔خیال رہے کہ پاکستان نے 21 مئی کو کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کے لیے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کو پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے کی خصوصی اجازت دی تھی۔ تاہم دیگر کمرشل ایئرلائنز کے فضائی حدود تاحال بند ہیں۔بھارتی فضائی حدود استعمال کرنے والی غیر ملکی پروازیں طویل روٹ طے کرنے پر مجبور ہیں کیونکہ انہیں پاکستان سے گزرنے کی اجازت نہیں، اس بندش سے یورپ سے جنوب مغربی ایشیا جانے والی پروازیں متاثر ہورہی ہیں۔وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا تھا کہ مشرقی فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے پاکستان کو بھارت کے مقابلے میں کم نقصان کا سامنا ہے کیونکہ بھارتی کمرشل فلائٹس کو یورپ جانے کے لیے طویل راستہ طے کرنا پڑرہا ہے۔15 مئی کو پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں 30 مئی
تک توسیع کی تھی جس کی وجہ سے بھارتی حدود استعمال کرنے والی غیر ملکی پروازوں کو پاکستان سے گزرنے کی اجازت نہیں تھی۔کمرشل پروازوں کے لیے فضائی حدود کی بندش کو ڈھائی ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود پاکستان یا بھارت کی جانب سے بندش ختم کرنے کے لیے کوئی پیش رفت نہیں کی گئی۔

Saudi Arabia announces additional $3 billion in aid for Pakistan
Punjab Chief Minister approves Phase-II of Model Village Project
The situation in Iran is different now, the next two days will be important and busy. Trump's new announcement
Dubai's luxurious 'Burj Al Arab' hotel to close for 18 months
Pakistan calls for immediate ceasefire in Congo
Japan announces $10 billion in aid to supply energy to Asian countries












