Maryam Nawaz Ko Jaa Kar Kehna Ke...
Posted By: Akram on 02-06-2019 | 07:40:55Category: Political Videos, News’’ مریم کو جا کر کہنا کہ ۔۔۔‘‘ عرب شہزادے کی جانب سے مریم نواز کو کیا خاص پیغام بھیجا گیا؟ تہلکہ خیز انکشاف
لاہور(نیوز ڈیسک) سینئر صحافی شاہد مسعود نے انکشاف کیا ہے کہ جنوری 2018 میں جب نواز شریف کو نااہل قرار دیا جا چکا تھا اور شاہد خاقان عباسی پاکستان کے وزیراعظم تھے اور بیگم کلثوم نواز ابھی زندہ تھیں، تب مشرقِ وسطیٰ کے ایک بڑے ملک سے ایک خصوصی طیارہ بھیجا گیا جو لاہورمیں
لینڈ کیا۔ اس طیارے میں شہباز شریف سوار ہوئے اور اس عرب ملک چلے گئے۔شاہد مسعود نے بتایا ہے کہ جب شہباز شریف وہاں پہنچے تو میاں نواز شریف وہاں موجود تھے اور ان کے صاحبزادے حسین نواز بھی موجود تھے۔ تب اس عرب ملک کے ایک بڑے شہزادے نے آکر ان سے ملاقات کی اور اس شہزادے نے کہا کہ ہم پاکستان میں استحکام چاہتے ہیں، ہم پاکستان میں انتشار نہیں چاہتے، جو کچھ آپ کر رہے ہیں اس سے پاکستان کے معاملات خراب ہوتے جا رہے ہیں۔شہزادے نے سارے معاملات طے کیے اور نوازشریف نے سیاست سے الگ ہو کر پارٹی کی صدارت شہباز شریف کو دے دی۔ شاہد مسعود کے مطابق اس وقت جب میاں نواز شریف، شہباز شریف اور حسن نواز وپس آنے لگے تو عرب شہزادے کے نمبردو نے حسین نواز کے کان میں آہستہ سے کہا کہ اپنی بہن مریم نواز سے کہیں کہ وہ ٹویٹ کم کیا کریں، ان کی ٹویٹ کی وجہ سے انتشار پھیلتا ہے۔شاہد مسعود کے مطابق اس سے اگلی صبح ن لیگ نے انتشار پھیلانے والے معاملات روک دیے، مریم نواز کی ٹویٹس بھی بہت کم ہو گئیں اور ’خلائی مخلوق‘ کا جو واویلا کیا جا رہا تھا وہ بھی ختم ہو گیا۔

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












