Israel's most important Islamic country with missiles
Posted By: Joshi on 02-06-2019 | 07:45:09Category: Political Videos, Newsاسرائیل کا اہم ترین اسلامی ملک پر میزائلوں سے حملہ ۔۔ تشویشناک اطلاعات موصول
دمشق(ویب ڈیسک)اسرائیل پھر جارحیت پر اتر آیا، شام میں راکٹ حملہ کیا جس میں تین فوجی مارے گئے اور سات زخمی ہو گئے۔اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے شام کے فوجی ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں۔ اسرائیلی حکام کے مطابق یہ حملے شام کی طرف سے دو راکٹ فائر کیے جانے کے جواب میں کیے
گئے ہیں۔اسرائیل نے شام کی اہم فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جس میں دو آرٹلری بیٹریز اور خفیہ معلومات کی پوسٹ شامل ہے۔ یہ حملے گولان کی پہاڑیوں کے سرحدی علاقوں میں کیے ہیں ، دوسری جانب خبر یہ ہے کہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے وارننگ دی ہے کہ ایران پر حملے کی قیمت امریکا، اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کو چکانی ہو گی۔ جنگ کی صورت میں تل ابیب پہلا نشانہ ہو گا اور جنگ پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے گی۔ یہ بات انہوں نے ٹی وی پر خطاب میں کی۔حزب اللہ کے سربراہ نے امریکا، اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کو خبردار کر دیا، حسن نصراللہ نے کہا کہ اگر ایران پر حملہ کیا گیا تو جنگ پورے خطے میں پھیل جائے گی۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اچھی طرح جانتے ہیں ایران کیخلاف کوئی بھی جنگ صرف ایرانی سرحدوں تک محدود نہیں رہے گی، انہوں نے دعوی کیا کہ امریکی فوجیوں اور مفادات کو مٹا دیا جائے گا، حسن نصراللہ کا خطاب بیروت میں ہزاروں افراد نے سنا۔

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












