The fort of Saifullah in the truck and the wagon awesome
Posted By: Akbar on 06-06-2019 | 07:21:55Category: Political Videos, Newsقلعہ سیف اللہ میں ٹرک اور ویگن میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق
کوئٹہ(آئی این پی)بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں ٹرک اور ویگن میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے،ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ ڈاکٹر عتیق کے مطابق مسافر ویگن اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے 13 افراد میں 4 بچے اور ایک خاتون شامل ہیں ،پیر کے روز حادثے میں جاں بحق
ہونے والے 5 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جب کہ 10 زخمیوں میں سے 5 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جنہیں کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔،حادثے کے بعد کوئٹہ کے ٹراما سینٹر میں تمام سرجن ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کو طلب کیا گیا،ایم ڈی ٹراما سینٹر کا کہنا تھا کہ سول سنڈیمن اسپتال سے بھی ڈاکٹرز کو طلب کرلیا گیا ہے جب کہ صورتحال سے متعلق حکام بالا کو آگاہی دے دی گئی ہے،وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔

Saudi Arabia announces additional $3 billion in aid for Pakistan
Punjab Chief Minister approves Phase-II of Model Village Project
The situation in Iran is different now, the next two days will be important and busy. Trump's new announcement
Dubai's luxurious 'Burj Al Arab' hotel to close for 18 months
Pakistan calls for immediate ceasefire in Congo
Japan announces $10 billion in aid to supply energy to Asian countries











