Agar Koi Poochhe Toh Kehna "Khan" Aaya Tha
Posted By: Abid on 12-06-2019 | 07:18:49Category: Political Videos, News’’کوئی پوچھے تو کہنا خان آیا تھا‘‘ وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کا دلچسپ تبصرہ
کراچی (نیوز ڈیسک ) آج کا دن پاکستان کی سیاست میں نہایت اہم دن تصور کیا جا رہا ہے۔ آج صبح سب سے پہلے مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت مسترد ہوئی اور نیب نے انہیں حراست میں لے لیا ۔ جس کے بعد احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق صدر آصف علی زرداری کو 21 جون تک جسمانی
ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا اور پھر لندن سے ایک خبر موصول ہوئی کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کو گرفتار کر لیا ہے۔پاکستان میں کل اور آج ہونے والی گرفتاریوں نے سیاست میں بھی ایک ہلچل مچا دی ہے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی دلچسپ تبصرے ہورہے ہیں۔ ان گرفتاریوں پر ایک صحافی نے وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی سے سوال کیا کہ سنا ہے کہ بانی ایم کیو ایم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس پر وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ متحدہ بانی گرفتار، حمزہ بھی گرفتار ، کوئی پوچھے تو کہنا’’خان آیا تھا‘‘۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












